کولور ڈبل بیڈروم اسکیم کے استفادہ کنندگان کی پرجا وانی پروگرام میں شرکت

کولور ڈبل بیڈروم اسکیم کے استفادہ کنندگان کی پرجا وانی پروگرام میں شرکت


حیدرآباد یکم اگست (نامہ نگار ) شہر کے مضافاتی علاقہ کولور میں ڈبل بیڈروم ہاؤزنگ اسکیم کے استفادہ کنندگان نے آج چیف منسٹر پرجاوانی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انچارج ڈاکٹر جی چنا ریڈی سے ملاقات کی ۔ انہوں نے شکایت کی کہ بی آر ایس دور حکومت میں ڈبل بیڈروم مکانات کی ناقص تعمیری کام انجام دیئے گئے جس کے نتیجہ میں بارش کا پانی مکانات میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے فوری مرمتی کام انجام دینے کی اپیل کی ۔ استفادہ کنندگان نے شکایت کی کہ معمولی بارش کے ساتھ ہی ڈبل بیڈروم مکانات کی چھت سے پانی نیچے اتر رہا ہے ۔ مکانات میں پانی جمع ہونے سے رہائش دشوار کن ہوچکی ہے۔ مقامی عوام نے کالونی میں بنیادی سہولتوں کی کمی ، ٹرانسپورٹیشن کی عدم فراہمی اور دیگر سہولتوں کے بارے میں شکایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ناقص تعمیری کاموں کے سبب مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر چنا ریڈی نے مینجنگ ڈائرکٹر ہاؤزنگ کارپوریشن گوتم سے فون پر بات چیت کی اور مرمتی کاموں کی انجام دہی کی ہدایت دی۔ مینجنگ ڈائرکٹر نے تیقن دیا کہ جلد ہی ڈبل بیڈروم مکانات میں مرمتی کام انجام دیئے جائیں گے۔ اسی دوران پرجا وانی پروگرام میں جملہ 288 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں محکمہ پنچایت راج کی 136 ، ریونیو 40 اور بلدی نظم و نسق کی 21 درخواستیں شامل ہیں۔ ڈاکٹر چنا ریڈی کے علاوہ نوڈل آفیسر کے ودیا ساگر نے عوامی مسائل کی سماعت کی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے