محمد پرویز خان چٹگوپہ تعلقہ صدر مقرر
ہمناآباد22 اگست (نامہ نگار) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) اسٹریٹ وینڈرس ڈویژن کے ریاستی صدر ڈاکٹر سی۔ای۔ رنگاسوامی اور پُتراج ہالگے کی ہدایت پر فیروز خان کے فرزند محمد پرویز خان کو کے پی سی سی اسٹریٹ وینڈرس ڈویژن، بیدر ضلع کے چٹگوپہ تعلقہ صدر کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح تنظیم میں نائب صدور کی حیثیت سے محمد رؤف شیخ، محمد طیب اور سید ابراہیم کو مقرر کیا گیا، جبکہ سلطان پاشاہ کو جنرل سکریٹری سمیت دیگر عہدیداران کا بھی تقرر عمل میں آیا ہے۔
اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے کانگریس پارٹی اور اسٹریٹ وینڈرس ڈویژن کی تنظیم کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔







0 تبصرے