خواجہ ابوالفیضؒ کے 569ویں عرس کی تیاریاں مکمل، ڈاکٹر محمد علی کو آٹھویں خواجہ ابوالفیضؒ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

 خواجہ ابوالفیضؒ کے 569ویں عرس کی تیاریاں مکمل، ڈاکٹر محمد علی کو آٹھویں خواجہ ابوالفیضؒ ایوارڈ سے نوازا جائے گا


بیدر18 اگست (نامہ نگار ) حضرت سیدنا خواجہ امین الدین ابوالفیضؒ بیدر کا 569واں سالانہ سہ روزہ عرس شریف 20، 21 اور 22 اگست 2026 کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگا۔ عرس شریف کے سلسلے میں مختلف مذہبی، روحانی اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق 6 ربیع الاول، مطابق 20 اگست 2026 بروز جمعرات شام 4 بجے خانقاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیضؒ میں محفل سماع منعقد ہوگی۔ محفل سماع کے بعد خانقاہ حضرت ممدوحؒ میں نماز عصر باجماعت ادا کی جائے گی۔بعد ازاں خانقاہ سے جلوسِ صندل مبارک برآمد ہوگا، جو درگاہ حضرت ممدوحؒ پہنچے گا۔ نماز مغرب کے بعد مراسمِ صندل مالی کی خصوصی خدمات جناب سید شاہ اسد اللہ محمد محمد الحسینی المعروف ثاقب حسینی، سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے۔ اس موقع پر گلہائے عقیدت، سلام و نیاز، فاتحہ خوانی اور تقسیمِ تبرکات سجادہ نشین کے دستِ مبارک سے عمل میں آئے گی۔اسی روز رات 9 بجے جشنِ عطائے آٹھواں خواجہ ابوالفیضؒ ایوارڈ منعقد ہوگا۔ اس موقع پر ہندوستان کے معروف فلمی اداکار، کامیڈین اور ٹیلی ویژن پریزنٹر ڈاکٹر محمد علی کو فن و ثقافت کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں آٹھویں خواجہ ابوالفیضؒ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ڈاکٹر محمد علی فلمی دنیا میں علی کے نام سے معروف ہیں۔ وہ بالخصوص تیلگو فلموں اور ٹیلی ویژن میں اپنی منفرد اداکاری اور مزاحیہ فن کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے اپنے طویل فلمی کیریئر میں ایک ہزار سے زائد تیلگو فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی شاندار اداکاری کے اعتراف میں انہیں دو نندی ایوارڈز اور دو فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ بھی حاصل ہو چکے ہیں۔رات 11 بجے احاطۂ درگاہ شریف میں محفل سماع منعقد ہوگی۔7 ربیع الاول، 21 اگست بروز جمعہ بعد نماز مغرب مسجد درگاہ حضرت ممدوحؒ میں عظیم الشان جلسہ بعنوان ’’عظمتِ اولیاء‘‘ منعقد ہوگا۔ جلسے سے جناب حافظ سید شاہ معین الدین حسینی المعروف حسین چشتی، جانشین سجادہ نشین خطاب کریں گے۔ اس کے بعد ہمہ شب چراغاں اور بعد نماز عشاء محفل سماع کا اہتمام کیا جائے گا۔8 ربیع الاول، 22 اگست بروز ہفتہ بعد نماز فجر ختم القرآن، فاتحہ خوانی، سلام و نذرانۂ عقیدت اور تقسیمِ تبرکات کا اہتمام ہوگا۔ بعد نماز ظہر سجادہ نشین صاحب کی قیادت میں جلوس کی شکل میں درگاہ شریف سے خانقاہ حضرت ممدوحؒ واپسی ہوگی۔بعد نماز مغرب خانقاہ حضرت ممدوحؒ میں مرد حضرات کے لیے آثارِ مبارک کی زیارت کا انتظام ہوگا، جبکہ بعد نماز عشاء خواتین کے لیے زیارتِ آثارِ مبارک کا اہتمام کیا جائے گا۔عرس شریف کے منتظمین جناب سید شاہ احمد اللہ حسینی عرف طارق حسینی اور سید شاہ فرید الدین حسینی المعروف سید فضیل چشتی نے تمام محبانِ اولیاء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دوست و احباب کے ہمراہ عرس شریف کی تمام تقریبات میں شرکت کرکے فیوض و برکات حاصل کریں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے