دھرمیندر پردھان نے مکتوب استعفیٰ میں کیا لکھا؟

دھرمیندر پردھان نے مکتوب استعفیٰ میں کیا لکھا؟


نئی دہلی25 جولائی ( نامہ نگار )مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے مکتوب استعفیٰ میں لکھا "میرے نوجوان ساتھیو میں گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے تعلیمی اصلاحات کے لیے وقف رہا ہوں۔ میرا ہمیشہ یہ یقین رہا ہے کہ ایک مضبوط جامع اور دور اندیش تعلیمی نظام ہی ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہوتا ہے۔

میں ملک کے نوجوانوں کی امنگوں جذبات اور ان کی جائز توقعات کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ ہندوستان کے نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنا ہم سب کی سیاسی اور سماجی زندگی کا اخلاقی عزم رہا ہے۔ معزز وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ملک کی خدمت کا جو موقع مجھے ملا اس کے لیے میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

تاہم 3 مئی 2026 کو منعقد ہونے والے NEET-UG امتحان میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ حکومتِ ہند نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کیں، امتحان کو منسوخ کیا اور دوبارہ امتحان کی تاریخ کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ سال سے اس امتحان کو کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) کے ذریعے منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس پورے عمل کے دوران ہماری اولین ترجیح یہ تھی کہ 20 لاکھ سے زائد طلبہ کا امتحان شفاف اور منظم انداز میں منعقد ہو۔ اس مقصد کے لیے حکومتِ ہند، مختلف ریاستی حکومتوں، خصوصاً ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کام کیا۔ طلبہ، والدین اور سرپرستوں کے تعاون سے 21 جون 2026 کو امتحان کامیابی سے مکمل ہوا۔

پہلے ہی دن سے میں نے اس معاملے کی ذمہ داری قبول کی اور کبھی بھی اس صورتحال سے منہ نہیں موڑا۔ میرا عزم تھا کہ امتحانی مافیا کی وجہ سے کسی بھی ذہین طالب علم کا مستقبل متاثر نہ ہو اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے پائے۔

 جولائی 16 کو جاری ہونے والے نیٹ یو جی  کے نتائج حوصلہ افزا رہے، جن میں غریب اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے کئی باصلاحیت طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔اس کے باوجود بعض بااثر افراد نے طلبہ کو گمراہ کرنے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی، جس سے مجھے انتہائی دکھ پہنچا۔ میرا ہمیشہ سے ہمارے جمہوری نظام پر غیر متزلزل یقین رہا ہے اور میں نوجوانوں کے خوابوں، امیدوں اور خواہشات کا احترام کرتا آیا ہوں۔ نوجوان صرف ملک کا مستقبل ہی نہیں بلکہ ایک نئے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے معمار بھی ہیں۔

گزشتہ دس دنوں کے واقعات نے مجھے بے حد رنجیدہ کیا ہے۔ یہ معاملہ میرے لیے ذاتی وقار کا نہیں ہے۔ملک کی نوجوان طاقت ہی ہندوستان کی اصل طاقت ہے۔میرا عزم ہے کہ نوجوانوں کو گمراہی کے جال میں پھنسنے نہیں دیا جائے گا۔جنتر منتر اور ملک کے دیگر حصوں میں پیدا ہونے والی صورتحال سے کہیں ملک دشمن عناصر فائدہ نہ اٹھا لیں، قومی یکجہتی برقرار رہے، کسی بھی طالب علم کا مستقبل قانونی پیچیدگیوں میں نہ الجھے اور ہمارے نوجوان اپنی توجہ تعلیم اور اپنے کیریئر پر مرکوز رکھ سکیں انہی تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنا استعفیٰ معزز وزیرِ اعظم کو بھیج دیا ہے۔

میں وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی، اعتماد اور مسلسل تعاون کے لیے تہہ دل سے ان کا شکر گزار ہوں۔ اس کے ساتھ ہی میں اپنے تمام کابینہ ساتھیوں وزارت کے افسران و ملازمین اور ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے ساتھ مجھے کام کرنے کا موقع ملا۔ قوم کی خدمت میری زندگی کی سب سے بڑی ترجیح ہے اور میں ہمیشہ اسی کے لیے وقف رہوں گا۔

بھگوان شری جگن ناتھ کے آشیرواد سے میں آئندہ بھی بھارت ماتا، اڈیشہ کے عوام اور ملک کے نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن طریقے سے خود کو وقف رکھوں گا۔

آپ کا دھرمیندر پردھان

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے