ڈی کے شیوکمار کی کابینہ تشکیل، 19 وزراء نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا

ڈی کے شیوکمار کی کابینہ تشکیل، 19 وزراء نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا


بنگلورو، 3 اگست( نامہ نگار ) کرناٹک میں وزیرِ اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی نئی کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں پیر کے روز منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کانگریس کے 19 اراکینِ اسمبلی نے وزیر کے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

لوک بھون میں منعقدہ تقریب میں ریاست کے گورنر تھاور چند گہلوت نے نو منتخب وزراء سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں ضمیر احمد خان، ایس ایس ملیکارجن، پُٹّرنگا شیٹی، ڈاکٹر اجے سنگھ، پی ایم نریندر سوامی، شیوراج تنگڈگی، رودرپا لمانی، کے ایس بسونتپا، بی ناگیندر، ٹی رگھومورتی، رضوان ارشد، کے ایم شیولنگے گوڑا، ایچ سی بالاکرشنا، بسواراج رائے ریڈی، وجیانند کاشپنور اور لکشمن ساودی سمیت 19 اراکینِ اسمبلی نے وزارت کا حلف لیا۔اس موقع پر سنتوش لاڈ، مدھو بنگارپا، ایس ایس ملیکارجن اور این چلوورایا سوامی کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل کیا گیا۔ یہ تمام رہنما سابق وزیرِ اعلیٰ سدارامیا کی کابینہ میں بھی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد اب عوام اور سیاسی حلقوں کی توجہ وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم اور حکومت کی آئندہ حکمتِ عملی پر مرکوز ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے