بیڈر کی اکا پڑے فورس کو بنگلورو میں شاندار کارکردگی پر اعزاز

بیڈر کی اکا پڑے فورس کو بنگلورو میں شاندار کارکردگی پر اعزاز


بیدر17اگست ( نامہ نگار )80ویں یومِ آزادی کے موقع پر بنگلورو کے مانیک شاہ پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کے دوران بیدر ضلع پولیس کی اکا پڑے فورس نے شاندار کراٹے اور خود حفاظتی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا۔ بہترین کارکردگی پر ریاستی وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے اکا پڑے فورس کو انعام دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔


بیدر ضلع میں خواتین، بچوں اور طلبہ و طالبات کی حفاظت کے لیے تشکیل دی گئی ’ اکا پڑے فورس‘ 24 گھنٹے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ فورس کی جانب سے خواتین، بچوں اور طلبہ میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مشکل حالات میں خوفزدہ ہوئے بغیر اپنی حفاظت کرنے کے لیے رہنمائی اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔خواتین و اطفال ترقی محکمہ کی ریاستی سطح کی منصوبہ جاتی مشیر ڈاکٹر شائنی پردیپ گنٹی نے اکا فورس کے افسران اور عملے کی خود حفاظتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے خصوصی تربیت کا انتظام کیا۔ اس تربیت میں خطرے کی صورت میں خود کو محفوظ رکھنے، مشکل حالات سے نکلنے اور خواتین و بچوں کی حفاظت کے مختلف طریقوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اسی خصوصی تربیت کے نتیجے میں اکا فورس نے بنگلورو کے مانیک شاہ پریڈ گراؤنڈ میں نظم و ضبط، خود اعتمادی اور خود حفاظتی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ پیش کیا، جس پر انہیں اعزاز اور انعام سے نوازا گیا۔بنگلورو سے بیدر واپسی پر خواتین و اطفال ترقی محکمہ کی ریاستی سطح کی منصوبہ جاتی مشیر ڈاکٹر شائنی پردیپ گنٹی اور اکا پڑے فورس کے پولیس افسران و عملے کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں سرفراز کیا گیا۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے