چھ گاڑی چور گرفتار، 15 چوری شدہ دو پہیہ گاڑیاں برآمد
نوئیڈا، یکم اگست (ناز میڈیا) سیکٹر 20 پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چھ گاڑی چوروں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے قومی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی 14 موٹرسائیکلیں اور ایک اسکوٹی، مجموعی طور پر 15 دو پہیہ گاڑیاں برآمد کی ہیں۔
اسسٹنٹ پولیس کمشنر پروین کمار سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت راجیش چوہان، اجے کمار، کرشنا، شیرا، وجے کمار اور بریجیش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ انہیں ہفتہ کی صبح اٹا گاؤں کے قریب خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے گاڑی چوری کے 12 مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور مزید وارداتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔







0 تبصرے