منااکھیلی میں 26 اگست کو عظیم الشان خون عطیہ کیمپ، مفت آنکھوں کا معائنہ بھی ہوگا

منااکھیلی میں 26 اگست کو عظیم الشان خون عطیہ کیمپ، مفت آنکھوں کا معائنہ بھی ہوگا


منااکھیلی22 اگست(عبدالقدیر لشکری ) جمعیۃ علماء ہند، اے ای ایم این جی او اور نوجوانانِ منااکھیلی کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی ایک عظیم الشان خون عطیہ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس مرتبہ کیمپ کی خاص بات یہ ہے کہ خون عطیہ کے ساتھ عوام کی سہولت کے لیے مفت آنکھوں کے معائنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

یہ کیمپ 26 اگست، بروز بدھ، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، منااکھیلی میں منعقد ہوگا۔ کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں آنکھوں کا مفت معائنہ کیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق طبی مشورے بھی دیے جائیں گے۔

منتظمین نے تمام مذاہب و ملت کے نوجوانوں اور عام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا تفریق اس فلاحی کیمپ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں، ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دیں اور آنکھوں کے مفت معائنے کی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ کیمپ میں شرکاء کے لیے طعام کا بھی انتظام رہے گا۔کیمپ کے متعلق مزید معلومات کے لیے مولانا معیز الدین رشادی: 9986975046 اور سید نعمت علی: 9916333206 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے