بسواکلیان میں کانگریس کا "سنگٹھنا سرجنا ابھیان" کل، وجئے سنگھ کی قیادت میں تنظیمی اجلاس؛ راجیش لیلوٹھیا مہمانِ خصوصی ہوں گے

بسواکلیان میں کانگریس کا "سنگٹھنا سرجنا ابھیان" کل، وجئے سنگھ کی قیادت میں تنظیمی اجلاس؛ راجیش لیلوٹھیا مہمانِ خصوصی ہوں گے



بیدر، 30 جولائی (ناز میڈیا )کانگریس پارٹی کی تنظیمی بنیادوں کو مزید مستحکم بنانے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے مقصد سے بلاک کانگریس کمیٹی، بسواکلیان کے زیرِ اہتمام "سنگٹھنا سرجنا ابھیان" کے عنوان سے ایک اہم تنظیمی اجلاس 31 جولائی 2026 بروز جمعہ صبح 10:30 بجے ورشا کلیان منٹپ، بسواکلیان میں منعقد ہوگا۔پریس نوٹ کے مطابق اس اہم پروگرام کی قیادت سابق رکن قانون ساز کونسل وجئے سنگھ کریں گے، جبکہ سابق رکن اسمبلی اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے درج فہرست ذات (ایس سی) شعبہ کے سابق قومی صدر اور بیدر ضلع میں "سنگٹھنا سرجنا ابھیان کے نگران راجیش لیلوٹھیا مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔اجلاس میں کانگریس پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، کارکنوں کی ذمہ داریوں اور آئندہ لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر پارٹی کے مختلف محاذوں کے عہدیداران، سینئر قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔بلاک کانگریس کمیٹی، بسواکلیان کے صدر نیل کنٹھ راٹھوڑ اور میر اظہر علی نورنگ نے مشترکہ پریس بیان جاری کرتے ہوئے ضلع کانگریس کے تمام عہدیداروں، بلاک کانگریس کے ذمہ داران، محاذی تنظیموں کے صدور و عہدیداران، حکومت کی جانب سے نامزد چیئرمین و اراکین، سابق بلدیہ ارکان، سابق ضلع پنچایت و تعلقہ پنچایت ارکان، گرام پنچایت کے صدور و ارکان، پارٹی کے سینئر قائدین اور تمام کانگریس کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شریک ہوکر پروگرام کو کامیاب بنائیں اور پارٹی کی تنظیمی مہم کو مزید مؤثر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے