بیدر میں نو قائم شدہ پیپلز ہیلنگ ٹری ہاسپٹل کا دورہ، سابق رکنِ قانون ساز کونسل وجئے سنگھ نے ڈاکٹروں کو مبارکباد دی
بیدر، 29 جولائی (ناز میڈیا ) سابق رکنِ قانون ساز کونسل مسٹر وجئے سنگھ نے بیدر شہر کے گرو نانک اسکول روڈ، نہرو اسٹیڈیم کے قریب واقع نو قائم شدہ پیپلز ہیلنگ ٹری ہاسپٹل کا دورہ کیا، جہاں ہاسپٹل انتظامیہ اور ڈاکٹروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر انہیں شال اوڑھا کر اور گل دستہ پیش کرکے اعزاز سے نوازا گیا۔دورے کے دوران مسٹر وجئے سنگھ نے ہاسپٹل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور وہاں دستیاب جدید طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور ہاسپٹل کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز ہیلنگ ٹری ہاسپٹل بیدر اور اطراف کے عوام کو معیاری، جدید اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور صحت کے شعبے میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگا۔اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد نوید، ہاسپٹل کے سی ای او محمد سراج الدین ایس کے، میر تحسین علی جمعدار ، محمد معروف الدین اور ہاسپٹل کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔









0 تبصرے