یہ اختتام نہیں صرف آغاز ہے:کاکروچ جنتا پارٹی

یہ اختتام نہیں صرف آغاز ہے:کاکروچ جنتا پارٹی


نئی دہلی 26 جولائی ( ناز میڈیا )یہ اختتام نہیں، بلکہ صرف آغاز ہے آگے ابھی بہت طویل سفر باقی ہے'' یہ بات سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے کہی۔ انہوں نے اتوار کی صبح ایکس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

یہ بیان نیٹ سوالیہ پرچہ لیک معاملے پر جنتر منتر میں 37 دن تک جاری احتجاج کے اختتام کے بعد سامنے آیا جہاں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا''اگرچہ مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور حکومت کی جانب سے ہماری اہم مطالبات کو قبول کیے جانے کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ہے لیکن یہ اختتام نہیں ہے۔

جب تک ملک کے تعلیمی نظام میں شفافیت قائم نہیں ہوتی اور طلبہ کو انصاف نہیں ملتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔گزشتہ 37 دن میری زندگی کے سب سے مشکل دن تھے۔ اب ذہنی دباؤ ختم ہو گیا ہے۔


اب میں رات کو سکون سے سو سکتا ہوں اور صبح اٹھنے کے بعد شام تک کیا ہوگا اس فکر میں مبتلا نہیں رہتا۔جنتر منتر میں احتجاج میں شریک ہونے والے ہر فرد کا میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

آپ سب نے ملک کے لیے جو قربانیاں دیں میں انہیں کبھی فراموش نہیں کروں گا۔ آپ سب کی حمایت ہی اس تحریک کی کامیابی کی اصل وجہ بنی۔


میں ان لوگوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہم پر تنقید کی۔ آپ کی تنقید نے ہمیں مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی ترغیب دی۔''

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے