حیدرآباد کے راشن کارڈ گیرندوں کیلئے ضروری اطلاع
حیدرآباد18 جولائی ( ناز میڈیا )حیدرآباد ضلع میں راشن کارڈ رکھنے والوں کیلئے ای کے وائی سی کا عمل 31 جولائی تک 100 فیصد مکمل کرنے کی ہدایت چیف راشننگ آفیسر راج ریڈی نے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 76 فیصد ای-کے وائی سی کا مکمل ہو چکا ہے جبکہ جن صارفین نے ابھی تک یہ عمل مکمل نہیں کیا ہ، ان کے گھروں تک پہنچ کر ای-کے وائی سی مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔جمعہ کے روز نامپلی میں واقع ضلع دفتر میں ضلع سول سپلائز آفیسر سرینواس، ضلع منیجرس، 9 سرکلس کے اسسٹنٹ سول سپلائز افسران، ڈپٹی تحصیلداروں اور چیکنگ انسپکٹرس کے ساتھ ای-کے وائی سی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ ابھی بھی 7.78 لاکھ افراد کی ای-کے وائی سی مکمل ہونا باقی ہے۔اس سلسلے میں ہر سرکل کو سیکٹرس اور سب سیکٹرس میں تقسیم کرکے ہر سیکٹر کے لیے چیکنگ انسپکٹرز کو انچارج مقرر کرنے اور خصوصی ٹیموں کے ذریعے یہ کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی عوامی نمائندوں، کالونی ویلفیئر ایسوسی ایشنز، رضاکار تنظیموں، آنگن واڑی کارکنوں اور آشا ورکرز کے تعاون سے خصوصی کیمپ منعقد کیے جائیں۔ مزید یہ بھی ہدایت دی گئی کہ ایسے مستحقین کی نشاندہی کی جائے جو انتقال کر چکے ہیں یا مستقل طور پر دوسرے علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں اور ان کے نام راشن کارڈ سے حذف کرنے کے لیے تجاویز تیار کی جائیں۔عوام کی سہولت کے لیے ضرورت پڑنے پر راشن دکانوں کے اوقات کار میں اضافہ کرنے اور خصوصی کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔جن مستحقین نے ابھی تک ای-کے وائی سی مکمل نہیں کروائی ہےان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے قریبی راشن ڈیلر کی دکان پر جا کر رواں ماہ کے اختتام تک یہ عمل مکمل کروا لیں۔







0 تبصرے