جولائی 7 کو پیپلز ہیلنگ ٹری ہاسپٹل کی نئی عمارت کا شاندار افتتاح
بیدر 6 جولائی (نامہ نگار) بیدر شہر کے گرو نانک اسکول روڈ پر نہرو اسٹیڈیم کے قریب واقع پیپلز ہیلنگ ٹری ہاسپٹل کی نئی عمارت کا افتتاحی پروگرام 7 جولائی کو منعقد ہوگا۔افتتاحی تقریب دوپہر4:30 بجے شروع ہوگی، جس میں ریاستی وزیرِ صحت یو ٹی خادر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایت راج ایشور کھنڈرے، سابق وزیر و رکن اسمبلی رحیم خان، رکن پارلیمنٹ ساگر کھنڈرے، اراکین اسمبلی ڈاکٹر شیلندر بیلدارے اور پربھو چوہان، سابق رکن پارلیمنٹ بھگونت خوبا، شاہین ادارہ کے صدر عبدالقادر، سابق وزیر راج شیکھر پاٹل، بندیپا کاشیم پور، سابق رکن قانون ساز کونسل وجئے سنگھ اور کنچور گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر حاجی یو کے مونو صاحب بھی موجود رہیں گے۔تقریب میں ضلع ڈپٹی کمشنر شلپا شرما، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر پردیپ گنٹی، میونسپل کارپوریشن کمشنر مکل جین، بوڈا کے صدر بسوراج جابشیٹی، کانگریس رہنما عبدالمنان سیٹھ، ضلع محکمۂ صحت کے افسر ڈاکٹر دھیانیشور نرگوڈے، گرونانک تعلیمی ادارے کی نائب صدر ریشما کور، برمس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شانتلا آر کوجلگی، ضلع سرجن ڈاکٹر محمد احمدالدین اور ضلع فائر آفیسر مظمل پٹیل بطور معزز مہمان شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ آئی ایم اے کے صدر ڈاکٹر وجئے بلورکر، ڈاکٹر دلیپ ڈونگرے،ڈاکٹر قاضی سید حسام الدین عزیر قادری، ڈاکٹر چندرکانت گڈگے، ڈاکٹر مقصود چندا، ڈاکٹر رجنیش والی، الحاج محمد ایاز الحق مالک کرناٹک چھالیہ اسٹور ، ماروتی بودھے، محمد جاوید، محمد آصف الدین، ڈاکٹر ایم اے جبار، ضلع صحافی سنگھ کے صدر آنند دیوپا سمیت مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی۔ وکلاء تنظیم کے صدر سنجے مٹھپتی، سرکاری ملازمین تنظیم کے صدر سوم شیکھر برادار چدری، تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنگاریڈی، سابق میئر محمد غوث، سماجی رہنما شری کانت سوامی، بلدیہ کے ارکان اور دیگر معززین بھی شریک ہوں گے۔ہاسپٹل کے ڈاکٹروں ڈاکٹر ارشاد نوید، ڈاکٹر سید ابرار قادری اور ہاسپٹل کے سی ای او محمد سراج الدین ایس کے نے عوام سے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔








0 تبصرے