انتقال پر ملال
مالے گاؤں کے محمد عثمان صاحب (ہوٹل والے) کا انتقال
بیدر، 14 جولائی( نامہ نگار ) یہ خبر نہایت ہی رنج و غم کے ساتھ پڑھی جاتی ہے کہ بیدر تعلقہ کے مالے گاؤں کے معروف شخصیت محمد عثمان صاحب (ہوٹل والے) مختصر سی علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل وہ ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد سے مختلف اسپتالوں میں ان کا علاج جاری تھا۔ دورانِ علاج ان کی طبیعت مزید ناساز ہونے پر وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم کے انتقال کی خبر سے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مالے گاؤں کے عوام میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم اپنی خوش اخلاقی، ملنساری اور نیک سیرت کے باعث علاقے میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل، 14 جولائی2026 بعد نمازِ ظہر جامع مسجد مالے گاؤں، بیدر میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں:
📞 [8088812786 : 8951639994]







0 تبصرے