ہندوستانی قومی پرچم کی بے حرمتی پر شدید برہمی، سخت کارروائی کا مطالبہ

ہندوستانی قومی پرچم کی بے حرمتی پر شدید برہمی، سخت کارروائی کا مطالبہ


ممبئی/ٹیکساس( ایجنسی) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فریسکو میں ہندوستانی قومی پرچم (ترنگا) پھاڑ کر اس کی بے حرمتی کیے جانے کے واقعہ پر شدید ناراضگی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں نے اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے اس واقعہ کو نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کا قومی پرچم اس کی خودمختاری، وقار اور قومی یکجہتی کی علامت ہوتا ہے۔ اختلافِ رائے یا احتجاج کے نام پر قومی پرچم کی توہین کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہندوستان مختلف مذاہب، ثقافتوں اور زبانوں کا گہوارہ ہے اور قومی پرچم ملک کے 140 کروڑ عوام کے اتحاد، یکجہتی اور قومی تشخص کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کی بے حرمتی نہ صرف ہندوستانیوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے بلکہ عالمی سطح پر احترامِ باہمی اور تہذیبی رواداری کے اصولوں کے بھی منافی ہے۔


محمد سعید نوری نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں جو نفرت اور اشتعال انگیزی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، مرچنٹ گروپ کے سربراہ محمد جمیل مرچنٹ نے امریکی قونصل جنرل کو ای میل کے ذریعے شکایت روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فریسکو سٹی ہال میں ہندوستانی قومی پرچم پھاڑنے کی شرمناک حرکت کرنے والے کلیٹن واکر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔

اپنی شکایت میں محمد جمیل مرچنٹ نے لکھا کہ ترنگا محض ایک پرچم نہیں بلکہ کروڑوں ہندوستانیوں کے جذبات، مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں اور وطنِ عزیز کے وقار کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کی توہین ناقابلِ برداشت ہے اور اس معاملے میں سخت قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے