دارالعلوم رشیدیہ میں 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب

دارالعلوم رشیدیہ میں 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب



بیدر16اگست ( نامہ نگار )بیدر کی معروف دینی درس گاہ دارالعلوم رشیدیہ گورنلی بیدر میں 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب کے موقع پر ادارے کے صدر و بانی جناب الحاج محمد رشید صاحب، مالک سنا اسٹون کریشر، جنواڑا، بیدر نے رسمِ پرچم کشائی انجام دی۔

اس موقع پر مولانا جابر قاسمی نے جنگِ آزادی میں دیوبند کے علمائے کرام کی عظیم قربانیوں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی کی جدوجہد میں دیوبند کے علماء نے بے مثال قربانیاں پیش کیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔تقریب میں دارالعلوم رشیدیہ کے سیکریٹری قاری نجیب اللہ اور مولانا مستقیم نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مولانا شریف صاحب قاسمی، محمد جعفر سوشل ورکر، مدارس کے طلبہ اور بڑی تعداد میں مقامی احباب نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے