رحیم خان کو وزارت دی جائے، مکیش گنگینور کا مطالبہ

رحیم خان کو وزارت دی جائے، مکیش گنگینور کا مطالبہ


بیدر، 14 جون (ناز میڈیا ) ضلع بیدر کانگریس کمیٹی کے سوشل میڈیا شعبہ کے ضلعی صدر مکیش گنگینور نے مطالبہ کیا ہے کہ کلیان کرناٹک کے سینئر کانگریس رہنما اور بیدر اسمبلی حلقہ سے چار مرتبہ منتخب رکن اسمبلی رحیم خان کو ریاستی کابینہ کی متوقع دوسری توسیع میں وزیر بنایا جائے۔

جاری کردہ پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی پہلی کابینہ میں رہیم خان کو وزارت نہ ملنے سے ضلع کے کانگریس کارکنوں اور اقلیتی برادری کے قائدین میں مایوسی پائی جاتی ہے۔مکیش گنگینور نے کہا کہ رحیم خان نے سابق وزیر اعلیٰ کی قیادت والی حکومت میں وزیر بلدیات کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے ریاست کی شہری ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ ان کے دورِ وزارت میں بیدر سٹی میونسپل کونسل کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا، جبکہ ہمنآباد، بسواکلیان، بھالکی، اوراد اور بیدر جنوبی حلقوں کی بلدیاتی کونسلوں کو بھی ترقی دے کر شہری اداروں کی حیثیت مضبوط کی گئی۔انہوں نے کہا کہ رہیم خان نے کلیان کرناٹک خطے میں کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے اور لوک سبھا انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھی بھرپور محنت کی ہے۔ آئندہ ضلع پنچایت، تعلقہ پنچایت اور اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انہیں کابینہ میں شامل کرنا پارٹی کی تنظیمی مضبوطی کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔

مکیش گنگینور نے مزید کہا کہ کانگریس کے قومی صدر ، لوک سبھا میں قائدِ حزب اختلاف اور ریاستی قیادت کو چاہیے کہ وہ رہیم خان کو وزیر بنا کر ان کے ساتھ انصاف کریں اور بیدر ضلع و اقلیتی طبقے کے جذبات کا احترام کریں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے