پنچایت راج محکمہ میں 1400 عہدوں پر بھرتی، جلد جاری ہوگا اعلامیہ: ایشور کھنڈرے

پنچایت راج محکمہ میں 1400 عہدوں پر بھرتی، جلد جاری ہوگا اعلامیہ: ایشور کھنڈرے


بیدر16 اگست (نامہ نگار )یومِ آزادی کے موقع پر بیدر کے ضلع نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں ریاستی وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایت راج ایشور بی. کھنڈرے نے قومی پرچم لہرایا اور ترنگے کو سلامی پیش کی۔

 بعد ازاں انہوں نے کھلی جیپ میں سوار ہوکر پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی قبول کی۔اس موقع پر پولیس، ڈی اے آر، این سی سی، اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز، ہوم گارڈز، خواتین پولیس دستہ، محکمہ جنگلات، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور سیوا دل کے دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ایشور بی. کھنڈرے نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مجموعی طور پر 72 ہزار سرکاری عہدوں پر بھرتی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

 انہوں نے اعلان کیا کہ دیہی ترقی و پنچایت راج محکمہ میں 1400 نئے عہدوں پر بھرتی کے لیے بہت جلد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں روزانہ تقریباً 5 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ حکومت کا ہدف 1.5 کروڑ انسانی روزگار دن پیدا کرنا ہے۔ اس کے ذریعے دیہی علاقوں میں مستقل اور طویل عرصے تک مفید رہنے والے اثاثے تعمیر کیے جائیں گے۔وزیر نے بتایا کہ انتخابی حلقوں کی ازسرِ نو حد بندی کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ ریزرویشن کا اعلان کرنے کے بعد کابینہ کی منظوری حاصل کی جائے گی اور اس کے بعد تجویز ریاستی الیکشن کمیشن کو بھیجی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک تمام دیہی مقامی اداروں کے انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو اپنی فصلیں منڈیوں تک پہنچانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ’ہمارا کھیت، ہماری راہ‘ منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 100 کلومیٹر سڑکیں تعمیر و ترقی دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ ان سڑکوں کے ذریعے کسانوں کے کھیتوں کو بہتر رابطہ فراہم کیا جائے گا۔تقریب میں سابق وزیر وہ رکن اسمبلی رحیم خان، ڈاکٹر شیلندر کے. بیلدالے، بھیم راؤ پاٹل، بیدر شہری ترقیاتی اتھارٹی کے صدر بسوراج جاباشیٹی، رکن پارلیمنٹ ساگر کھنڈرے، ڈپٹی کمشنر شلپا شرما، ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر گریش بدولے، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ گنٹی اور بیدر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر مکُل جین سمیت دیگر افسران و عوامی نمائندے موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے