عرس شریف حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ سرکارؒ کے ضمن میں میگا میڈیکل کیمپ اور خون عطیہ کیمپ کا اہتمام: مولانا علی قادری کی پریس کانفرنس

 عرس شریف حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ سرکارؒ کے ضمن میں میگا میڈیکل کیمپ اور خون عطیہ کیمپ کا اہتمام: مولانا علی قادری کی پریس کانفرنس



حیدرآباد، 15 جون (ناز میڈیا) انجمن قادریہ کے صدر حضرت مولانا سید غلام صمدانی المعروف علی قادری نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی معروف روحانی بارگاہ کے بزرگ حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ سرکارؒ کا 75 واں عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں 16 جولائی تا 20 جولائی منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ عرس شریف کی تقریبات ہر سال سہ روزہ منعقد ہوتی ہیں، لیکن امسال 75 ویں عرس مبارک کے موقع پر خانوادۂ حضرت یحییٰ پاشاہ سرکارؒ نے پانچ روزہ تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں میگا میڈیکل کیمپ اور خون عطیہ (بلڈ ڈونیشن) کیمپ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مولانا علی قادری نے بتایا کہ مذکورہ میڈیکل کیمپ میں بلا لحاظ مذہب و ملت عوام الناس کے لیے مفت طبی معائنہ، تشخیص اور ادویات کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دانتوں اور آنکھوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں معائنہ اور علاج کیا جائے گا، جبکہ ضرورت مند افراد میں عینکیں بھی مفت تقسیم کی جائیں گی۔


انہوں نے کہا کہ حضرت محبوب اللہ سرکارؒ اور حضرت یحییٰ پاشاہ سرکارؒ کی بارگاہیں سرزمینِ دکن کی ایسی روحانی درسگاہیں ہیں جہاں عملی طور پر خانقاہی نظام پر عمل کیا جاتا ہے۔ ان مراکز میں گزشتہ دو سو برس سے زائد عرصے سے درس و تدریس، اسلامی تعلیمات، شریعت و طریقت اور انسانی خدمت کے جذبے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔


مولانا علی قادری نے مزید کہا کہ ان دونوں بارگاہوں میں مرد و خواتین زائرین کے لیے علیحدہ علیحدہ انتظامات کیے جاتے ہیں اور خصوصاً خواتین کے پردے کا معقول اہتمام رہتا ہے۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں شہر کی ایک معروف بارگاہ کے متعلق گردش کرنے والی بعض قابلِ اعتراض اور گمراہ کن باتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ بارگاہ کے متولی، جنہیں ریاستی تلنگانہ وقف بورڈ نے نامزد کیا ہے، انہیں چاہیے کہ وہ ان غلط فہمیوں اور خرافات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے دیگر مذاہب کے افراد میں بھی بزرگانِ دین کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔


مولانا علی قادری نے کہا کہ عرس شریف کا مقصد بزرگانِ دین کی اسلامی تعلیمات کو عام کرنا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بزرگانِ دین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے خانقاہی نظام اور انسانی خدمت کے جذبے کو فروغ دیں۔

اس پریس کانفرنس میں جناب سکندر معشوقی، سید گلریز حسن المعروف مرتضیٰ پاشاہ، مولانا سید غلام محمد واثق المعروف ابراہیم پاشاہ، جناب سید منیب الدین، جناب سید صفدر پاشاہ اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے