وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ حادثہ: جاں بحق مزدوروں کے اہلِ خانہ کے لیے 25 لاکھ روپے، مستقل روزگار اور مفت تعلیم کا اعلان

وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ حادثہ: جاں بحق مزدوروں کے اہلِ خانہ کے لیے 25 لاکھ روپے، مستقل روزگار اور مفت تعلیم کا اعلان


وشاکھاپٹنم، 9 جون (ناز میڈیا )وشاکھاپٹنم کے فولاد ساز کارخانے میں پگھلے ہوئے فولاد کی ڈھلائی کے دوران پیش آنے والے خوفناک دھماکے میں 8 مزدور جاں بحق جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مرکزی حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی وزیر برائے فولاد ایچ ڈی کمار سوامی نے بتایا کہ پیر کی شام فولاد سازی کے شعبہ میں پگھلے ہوئے فولاد کی ڈھلائی کے دوران اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہر جاں بحق مزدور کے اہلِ خانہ کو 25 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی، خواہ وہ مستقل ملازم ہو یا ٹھیکہ پر کام کرنے والا مزدور۔ اس کے علاوہ متاثرہ خاندان کے ایک فرد کو مستقل روزگار فراہم کیا جائے گا جبکہ بچوں کی تعلیم کا مکمل خرچ ادارہ برداشت کرے گا۔


کمار سوامی نے کہا کہ یہ امدادی پیکیج انشورنس، پراویڈنٹ فنڈ، گریجویٹی اور دیگر قانونی واجبات سے الگ ہوگا۔ جاں بحق ملازمین کے اہلِ خانہ کو ملازم کی مقررہ مدتِ ملازمت مکمل ہونے تک ادارے کے رہائشی مکانات میں قیام کی اجازت دی جائے گی۔ جو خاندان رہائشی کالونی سے باہر رہتے ہیں انہیں قواعد کے مطابق رہائش فراہم کی جائے گی۔

مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ زخمی مزدوروں کے علاج کے تمام اخراجات ادارہ برداشت کرے گا جبکہ شدید زخمی ہونے والے مزدوروں کو 10 لاکھ روپے کی خصوصی امداد دی جائے گی۔دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ سے ہر جاں بحق مزدور کے قریبی لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔


حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی جائے حادثہ کا معائنہ کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی اور آئندہ ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔مرکزی وزیر نے ملازمین کو یقین دلایا کہ حکومت فولاد ساز کارخانے کی ترقی، استحکام اور کارکنوں کی سلامتی و فلاح کے لیے پوری طرح پابندِ عہد ہے اور اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے