ہرمز پر جنگ ٹل گئی؟ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو دو ہفتہ کی مزید مہلت دے کر بڑا یوٹرن لے لیا - کہا پاکستان کی مداخلت پر ایران کے خلاف روک دی کاروائی
آبنائے ہرمز کو کھولنے کے معاملے پر امریکہ نے ایران کو دی گئی مہلت میں توسیع کر دی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے ممکنہ فوجی کارروائی کو فی الحال روکنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی تجویز پر کیا گیا، جنہوں نے مہلت میں توسیع اور کشیدگی کم کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس سلسلے میں ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی بات چیت کا انکشاف کیا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کی شرط کے ساتھ دو ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے اور اس دوران فریقین کے درمیان عارضی جنگ بندی بھی برقرار رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجویز پیش کی گئی ہے، جسے مجموعی طور پر مثبت قرار دیا جا رہا ہے، اور اسی بنیاد پر مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ یہ دو ہفتے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے، ایران کے ساتھ مستقل امن معاہدے کی راہ ہموار کرنے اور خطے میں استحکام قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔








0 تبصرے