بے باک صحافت آج کے دور میں سب سے بڑا چیلنج: وزیر اعلیٰ
بنگلورو، 2 جولائی (ناز میڈیا) آج کی دنیا میں بے خوف صحافت کو ایک انتہائی آزمائشی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ اصولی اور پیشہ ورانہ نقطۂ نظر ہی اسے حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔گاندھی بھون میں کرناٹک میڈیا اکیڈمی اور کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس ڈے کی تقریب کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صحافی اپنے پیشے کے اصولوں، اخلاقیات اور ضمیر کے مطابق کام کریں تو اس سے سماج کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا، "میں معمول کے صحت کے معائنے کے لیے صبح اسپتال گیا تھا، لیکن کچھ ٹی وی چینلز نے نشر کیا کہ مجھے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جو سراسر جھوٹی خبر ہے۔انہوں نے میکے داٹو پدیاترا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یاترا کے دوران مسلسل پیدل چلنے کی وجہ سے وہ تھک گئے تھے اور تھوڑا لڑکھڑا گئے، لیکن بعض میڈیا اداروں نے یہ خبر عام کر دی کہ وہ شراب پی کر لڑکھڑا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو غلط پیغام دینے کی دانستہ کوشش تھی اور اس طرح کی صحافت پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
شیوکمار نے کہا کہ کئی مواقع پر صحافیوں نے ان پر تنقید کی اور ان کے خلاف بھی لکھا، لیکن وہ انہیں اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں فیک نیوز کی لت میں اضافہ ہوا ہے۔ ابھی کل ہی ہم نے "منشیات سے پاک ہندوستان" پروگرام کا انعقاد کیا۔ جعلی خبروں کے عادی نہ بنیں، جب کوئی کچھ کہے تو اسے فوراً میڈیا میں نشر نہ کریں بلکہ پہلے اس کی سچائی کی جانچ کریں، اس کا جائزہ لیں، پھر خبر شائع کریں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر ان سے کوئی غلطی ہو تو اسے بے نقاب کریں، لیکن جھوٹی خبر شائع یا نشر نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی خبر شائع نہیں ہوتی، وہ صحافی کی ہوتی ہے، لیکن شائع ہونے کے بعد وہ پورے معاشرے کی ملکیت بن جاتی ہے، اس لیے ہر خبر میں سچائی اور دیانت داری ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی سمیت کئی نامور شخصیات نے بطور صحافی کام کیا اور اس پیشے کے وقار کو بڑھایا، اس روایت کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر دارتا بھارتی کے ایڈیٹر عبدالسلام پیلے نے کلیدی خطاب کیا۔ تقریب میں کرناٹک میڈیا اکیڈمی کی چیئرپرسن عائشہ خانم، کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر شیوانند تگدور، محکمہ اطلاعات و رابطۂ عامہ کے کمشنر ایم این انو چیت سمیت کئی معززین موجود تھے۔











0 تبصرے