انتقالِ پُرملال
بیدر، 19 جون (نامہ نگار)یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ شہریانِ بیدر کو دی جاتی ہے کہ جناب محمد اقبال صاحب، ساکن صدیق شاہ تعلیم نزد اردو ہال، بیدر مختصر علالت کے بعد انتقالِ پُرملال فرما گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 19 جون 2026 بروز جمعہ، بعد نمازِ جمعہ مسجد مدرسہ محمود گاواں، بیدر میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین احاطۂ درگاہ حضرت مبارک شہیدؒ میں عمل میں آئے گی۔اس بات کی اطلاع مرحوم کے فرزندانِ گرامی جناب محمد انور اور جناب محمد اختر نے دی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔







0 تبصرے