سفرِ حج مہنگا۔ ممبئی سے جانے والوں پر 21؍ ہزار روپے کا اضافی بوجھ!

سفرِ حج مہنگا، ممبئی سے جانے والوں پر 21 ہزار روپے کا اضافی بوجھ

ممبئی3 اپریل ( نامہ نگار )امسال سفرِ حج کے اخراجات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث ممبئی سے روانہ ہونے والے عازمین کو گزشتہ سال کے مقابلے تقریباً 21 ہزار روپے زائد ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ اس بار غیر معمولی طور پر سب سے سستا حج احمد آباد سے جبکہ سب سے مہنگا وجے واڑہ سے ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی سے جانے والے عازمین اب تک دو قسطوں میں 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے جمع کرا چکے ہیں، جبکہ آخری قسط کے طور پر انہیں 62 ہزار 950 روپے فی عازم 6 اپریل 2026 تک جمع کرانا ہوگا۔ اس طرح کل خرچ بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 250 روپے ہو گیا ہے، جبکہ 2025 میں یہی خرچ 3 لاکھ 19 ہزار 600 روپے تھا۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت اس سال ملک بھر سے تقریباً 1 لاکھ 22 ہزار 500 عازمین حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
آخری قسط جمع کرانے کی ہدایت
مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او شہنواز سی کے مطابق تیسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ پہلے 31 مارچ مقرر تھی، تاہم مختلف ریاستی حج کمیٹیوں اور تنظیموں کی درخواست پر اسے بڑھا کر 6 اپریل کر دیا گیا ہے۔ عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ادائیگی سے قبل سرکاری ویب سائٹ یا حج سویدھا ایپ کے ذریعے اپنی رقم کی تصدیق ضرور کریں۔
ادائیگی کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ کے ذریعے آن لائن یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا کی برانچوں میں بھی کی جا سکتی ہے۔ ہر ادائیگی کے لیے منفرد بینک ریفرنس نمبر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
فلائٹ بکنگ سے متعلق اہم انتباہ
حج کمیٹی کے مطابق فلائٹ بکنگ کی آن لائن تصدیق اسی وقت ممکن ہوگی جب مکمل رقم ادا کر دی جائے۔ اگر مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ کی گئی تو عازمین اپنی فلائٹ بکنگ کی تصدیق نہیں کر سکیں گے۔
قربانی کا نیا نظام
سعودی حکومت کی ہدایت کے مطابق اس سال قربانی کا انتظام حکومت خود کرے گی اور عازمین کو انفرادی طور پر قربانی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے لیے مخصوص پورٹل پر رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جسے شفافیت کے لیے اہم قدم بتایا جا رہا ہے۔
کہاں سستا اور کہاں مہنگا حج؟
سب سے سستا حج: احمد آباد
کل خرچ: 3 لاکھ 33 ہزار 200 روپے
سب سے مہنگا حج: وجے واڑہ
کل خرچ: 4 لاکھ 9 ہزار روپے
دوسرے نمبر پر مہنگا: سری نگر
کل خرچ: 3 لاکھ 91 ہزار 600 روپے
فلائٹ کرایوں میں بھی واضح فرق سامنے آیا ہے:
ممبئی: 96,934 روپے
وجے واڑہ: 1,65,709 روپے
سری نگر: 1,48,309 روپے
خرچ بڑھنے کی وجہ
حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او شہنواز سی کے مطابق مجموعی طور پر سفرِ حج کا خرچ کم ہوا تھا، لیکن ڈالر اور ریال کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کے باعث عازمین کو زیادہ رقم ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ عازمین کو زیادہ سہولت اور کم سے کم مالی بوجھ کے ساتھ حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جائے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے