بھالکی تعلقہ میں9 کروڑ روپے کی لاگت سے 9 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا سنگِ بنیاد، رکنِ پارلیمان ساگر کھنڈرے نے رکھا

بھالکی تعلقہ میں9 کروڑ روپے کی لاگت سے9 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا سنگِ بنیاد، رکنِ پارلیمان ساگر کھنڈرے نے رکھا


 بیدر 9 مارچ ( ناز میڈیا )بیدر لوک سبھا حلقے کی دیہی ترقی کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے بھالکی تعلقہ کے انچور، لادھا، کنٹےگاؤں اور مورمبی دیہات کو آپس میں جوڑنے والی تقریباً 9 کلومیٹر سڑک کی ترقیاتی کاموں کا ہفتہ کے روز رکنِ پارلیمان ساگر کھنڈرے نے سنگِ بنیاد رکھا۔ضلع کے نگراں وزیر اشور کھنڈرے کی جانب سے فراہم کردہ تقریباً 9 کروڑ روپے کے فنڈ کے تحت اس دیہی سڑک کو ایم ڈی آر (میجر ڈسٹرکٹ روڈ) میں تبدیل کرتے ہوئے موجودہ ایک لین سڑک کو دو لین سڑک کے طور پر ترقی دینے کے کام کا آغاز انچور گاؤں میں کیا گیا۔اس موقع پر رکنِ پارلیمان ساگر کھنڈرے نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے بہتر اور مضبوط سڑک رابطہ نہایت ضروری ہے۔ اس سڑک کی تعمیر سے انچور، لادھا، کنٹےگاؤں، مورمبی سمیت اطراف کے متعدد دیہات کے عوام کو بہتر اور آسان آمد و رفت کی سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کے بننے سے کسانوں کو اپنی زرعی پیداوار منڈیوں تک پہنچانے میں آسانی ہوگی، جبکہ طلبہ، ملازمین اور عام شہریوں کے روزمرہ سفر میں بھی کافی سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دیہی علاقوں کی بنیادی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور سڑکوں کی ترقی اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کی مجموعی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔اس موقع پر مقامی عوامی نمائندے، معززین اور بڑی تعداد میں دیہاتی موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910
















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے