زیارتِ موئے مبارک حضرت امام علیؓ کا روح پرور اہتمام

زیارتِ موئے مبارک حضرت امام علیؓ کا روح پرور اہتمام


بیدر 9 مارچ ( ناز میڈیا ) بیدر کی معروف خانقاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیض میں 20 رمضان المبارک بروز منگل حضرت امام علیؓ کے موئے مبارک کی زیارت کا روح پرور اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس بابرکت موقع پر عقیدت مندوں کے لئے مردوں اور خواتین کے لئے علحدہ علحدہ اوقات مقرر کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سعادت سے مستفید ہوسکیں۔تفصیلات کے مطابق مرد حضرات کے لئے زیارت کا وقت شام 4 بجے سے 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ خواتین کے لئے رات 8 بجے سے 9 بجے تک زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  اسی  روزحسبِ معمول نمازِ عصر کے بعد ماہانہ محفلِ ذکر بھی منعقد ہوگی جس میں اہلِ عقیدت اور محبانِ اہل بیت بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر روزہ داروں کے لئے افطار اور لنگرِ حیدری کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ یہ تمام پروگرام خانقاہ حضرت خواجہ ابوالفیض بیدر، کرناٹک میں منعقد ہوگا۔اس روحانی اجتماع کی نگرانی درگاہ و خانقاہ حضرت خواجہ ابوالفیض بیدر کے سجادہ نشین و متولی حضرت سید شاہ اسد اللہ حسینی صاحب العروف سید ثاقب حسینی  کریں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بابرکت موقع پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے زیارتِ موئے مبارک کی سعادت حاصل کریں۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910














ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے