وزیرِ اعلیٰ اور نائب وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ راج شیکھر بی پاٹل بیدر روانہ

وزیرِ اعلیٰ اور نائب وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ راج شیکھر بی پاٹل بیدر روانہ


بیدر 6 جولائی (نامہ نگار) ریاست کرناٹک کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ، عزت مآب ڈی۔ کے۔ شیوکمار کی جانب سے نئے انوبھو منٹپ (Anubhava Mantapa) کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے پہلی مرتبہ ضلع بیدر اور شَرنوں کی سرزمین بسواکلیان کے دورے کے موقع پر سابق وزیرِ کرناٹک، جناب راج شیکھر بی پاٹل، وزیرِ اعلیٰ ڈی۔ کے۔ شیوکمار اور نائب وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر جی۔

 پرمیشور کے ہمراہ بنگلورو سے بیدر کے لیے روانہ ہوئے۔اس دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ بسواکلیان میں زیرِ تعمیر نئے انوبھو منٹپ کی تعمیراتی پیش رفت کا معائنہ کریں گے اور متعلقہ حکام سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔ اس دورے کو ضلع بیدر، بالخصوص بسواکلیان کی ترقی اور تاریخی و ثقافتی اہمیت کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے