آلودہ پانی کی فراہمی پر جج کا سخت اظہارِ برہمی

آلودہ پانی کی فراہمی پر جج کا سخت اظہارِ برہمی

 بیدر 9 مارچ (نامہ نگار) اوراد قصبہ کو فراہم کیے جا رہے پانی کے معیار پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سینئر سول جج حاجی حسین صاحب یادواڑ نے ہالہلی کے قریب واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ کا اچانک دورہ کر کے معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پانی کی صفائی کا عمل درست طریقے سے انجام نہیں دیا جا رہا ہے اور قصبہ کے عوام کو آلودہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال پر جج نے بلدیہ کے عہدیداروں اور متعلقہ عملے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔


موقع پر موجود عملے سے بات کرتے ہوئے جج نے سوال کیا کہ جب یہ پانی عوام کے پینے کے لیے فراہم کیا جا رہا ہے تو پھر اس معاملے میں اتنی لاپروائی کیوں برتی جا رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا آلودہ پانی فراہم کرنے سے عوام کی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ عوامی صحت سے جڑے معاملات میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کیا جائے۔اس موقع پر پانی کا نمونہ بوتل میں جمع کر کے اس کی جانچ بھی کی گئی۔ پلانٹ کے عملے نے اپنی مشکلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کو صاف کرنے کے لیے بلیچنگ پاؤڈر سمیت بعض ضروری کیمیکلز کا استعمال لازمی ہے، مگر متعلقہ محکمے کی جانب سے یہ اشیاء بروقت فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ ان کے بغیر پانی کو مکمل طور پر صاف کرنا ممکن نہیں، اسی وجہ سے مجبوراً یہی پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔بعد ازاں معلوم ہوا کہ بلیچنگ پاؤڈر کی خریداری کے لیے ادائیگی نہ ہونے کے باعث اس کی سپلائی روک دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پانی کی صفائی کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔ اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد قصبے کے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔


پانی کے معیار پر عدم اطمینان معائنہ کے دوران سینئر سول جج حاجی حسین صاحب یادواڑ نے پانی کا نمونہ لے کر اس کی جانچ بھی کی اور شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانی تو جانوروں کے پینے کے قابل بھی نہیں ہے، پھر عوام کو کیسے فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بلدیہ کے عملے کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے ہدایت دی کہ فوری طور پر عوام کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔بالائی حکام کو مراسلہ سینئر سول جج حاجی حسین صاحب یادواڑ نے اوراد قصبے میں آلودہ پانی کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو باضابطہ خط لکھنے کا اعلان کیا ہے، جس میں عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی جائے گی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910
















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے