عازمین حج کا پہل تربیتی کیمپ 28 دسمبر کو ہوگا
بیدر 27 دسمبر ( ناز میڈیا)جناب سید منصور احمد قادری انجنئیر معتمد انجمن خادم الحجاج ورکن ریاستی حج کمیٹی بنگلور نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین حج 2026کیلئے انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کے زیر اہتمام پہلا تربیتی کیمپ بروز اتوار بتاریخ 28ڈسمبر کو بمقام جامع مسجد بیدر میں رکھا گیا ہے ۔صبح 10بجے تا شام پانچ بجے تک جاری رہنے والی اس تربیت کے دوران بعد نماز ظہر ظہرانہ کا بھی انتظام رہیگا۔ ضلع بیدر کے تمام عازمین حج مرد و خواتین سے گذارش ہیکہ اس پہلی اور اہم نشست میں ضرور شریک رہیں تاکہ آپ کے ذہنوں میں موجود تمام سوالوں کے جواب مل جائے اور غیر ضروری خدشات کا ازالہ ہو ۔ واضح رہے کہ انجمن ہر سال ضلع بھر کے حاجیوں کی مکمل رہنمائی اور تربیت کیلئے پانچ تا چھ تربیتی کیمپوں کا انعقاد کرتی ہے جس سے ضلع بیدر کے حاجیوں کو دوسروں کی بہ نسبت مشکلات کا کم سامنا کرنا پڑھتا ہے اور آسانیاں ہوجاتی ہیں۔









0 تبصرے