ایم پی ساگر کھنڈرے کی سالگرہ کے موقع پر برِمز اسپتال میں 100 کمبلوں کی تقسیم
بیدر 29 دسمبر ( نامہ نگار)بیدر کے رکنِ پارلیمنٹ ساگر کھنڈرے کی سالگرہ کے موقع پر بیدر کے برِمز اسپتال میں مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ میں 100 کمبل تقسیم کیے گئے۔
یہ انسانی خدمت کا پروگرام بی ایس این ایل مشاورتی کمیٹی کے رکن مسعود پٹیل اور ان کے بھائی باسط پٹیل حسن کی قیادت میں منعقد کیا گیا،
جس کا مقصد سردیوں کے موسم میں ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسعود پٹیل نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی سالگرہ کو سماجی خدمت کے ذریعے منانا ایک قابلِ ستائش اقدام ہے اور اس طرح کے کام انسانی اقدار کو مضبوط کرتے ہیں۔اس پروگرام میں اسپتال کی انتظامیہ، عملہ اور دیگر معززین نے شرکت کی، جبکہ کمبل حاصل کرنے والے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔











0 تبصرے