بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے بی۔ ناگیندر کو دوبارہ وزیر بنا کر کانگریس نے نئی روایت قائم کی: سومناتھ پاٹل

بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے بی۔ ناگیندر کو دوبارہ وزیر بنا کر کانگریس نے نئی روایت قائم کی: سومناتھ پاٹل


بیدر، 21 اگست( نامہ نگار ) والمیکی ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں رقم کی مبینہ غیر قانونی منتقلی اور بدعنوانی کے خلاف بی جے پی بیدر ضلع کی جانب سے گزشتہ چار دنوں سے جاری احتجاج اور دھرنا ستیہ گرہ جمعہ کے روز وزیر بی۔ ناگیندر کا پتلا نذرِ آتش کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر وزیر بی۔ ناگیندر کا پتلا نذرِ آتش کرنے کے بعد مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ضلع صدر سومناتھ پاٹل نے کانگریس حکومت اور وزیر اعلیٰ ڈی۔ کے۔

 شیوکمار پر سخت تنقید کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی۔ ناگیندر کو وزیر کا عہدہ دیتے وقت ان پر لگے بدعنوانی کے الزامات کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کو دوبارہ وزیر کا عہدہ دے کر کانگریس نے ریاست میں ایک نئی روایت قائم کی ہے۔سومناتھ پاٹل نے کہا کہ بی جے پی کے بزرگ رہنما لال کرشن اڈوانی پر جب بدعنوانی کے الزامات عائد ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ملک کے سامنے ایک مثال قائم کی تھی۔ لیکن کانگریس حکومت نے بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے شخص کو دوبارہ وزیر بنا کر ایک نئی روایت قائم کی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ والمیکی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی رقم کمزور طبقات کی ترقی کے لیے استعمال ہونی تھی، لیکن مبینہ طور پر یہ رقم جعلی اکاؤنٹس میں منتقل کرکے لوک سبھا انتخابات میں استعمال کی گئی۔

اس موقع پر سابق مرکزی وزیر بھگوانت خوبا نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی اور آج بدعنوانی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کے کانگریس قائدین بدعنوانی میں ملوث ہیں اور والمیکی کارپوریشن کا مبینہ گھوٹالہ اس کی ایک واضح مثال ہے۔احتجاج میں ارہنت سَوَلے، کھنڈوبا کٹگے، گروناتھ جینتیکر، بسواراج پوار، ششی ہوسلی، اشوک کمار کرنجی، گوتمی لوبونی گوتم، وجے لکشمی کاؤٹگے، راج کمار پاٹل نیمت آباد، سنگمیش ناسگے، گروناتھ راجگیرہ، اشوک ہوکرانے، شیوراج الماجے، روی نظام پورے، رام شیٹی پنالے، بسواراج پاٹل کمل نگر، سرینواس چودھری سمیت بی جے پی کے متعدد قائدین اور کارکنان موجود تھے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے