عزیز اللہ سرمست اخبارات کی اسوسی ایشن کے متفقہ صدر منتخب
گلبرگہ 2 اگست ( ناز میڈیا ) سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ کو اتفاق رائے سے چھوٹے و ضلعی اخبارات کے مدیران کی اسوسی ایشن کا گلبرگہ ضلع صدر منتخب کیا گیا ریاستی سطح کی یہ اسوسی ایشن حکومت کرناٹک کی مسلمہ اور رجسٹرڈ اسوسی ایشن ہے عزیز اللہ سرمست اس کے بانیوں میں سے ہیں اور چھوٹے و ضلعی اخبارات کو ماہانہ 2 صفحات کے اشتہارات منظور کروانے کے سلسلہ میں انہوں نے اس اسوسی ایشن کے تحت کلیدی رول ادا کیا تھا اسوسی ایشن کے سابق ریاستی صدر سدو صوبیدار کی زیر صدارت گلبرگہ کے چھوٹے اور ضلی اخبارات کے مدیران کا اجلاس آج 11:30 بجے دن روزنامہ ستیہ کام گلبرگہ کے دفتر میں منعقد ہوا آنند پی منور ریاستی نائب صدر گرو راج جئے پرکاش کلکرنی ریاستی رکن عاملہ کی موجودگی میں اتفاق رائے سے عزیز اللہ سرمست کو اسو سی ایشن کا گلبرگہ ضلع صدر منتخب کیا گیا چندر کانت برادر نائب صدر چندرکانت ہاونور جنرل سیکریٹری اویناش کیلور خازن جئے پرکاش پجاری جوائنٹ سیکریٹری سدنا گوڑہ یڈلی آرگنائزنگ سیکریٹری بھرت کمار کمیتکر وجئے کمار چڈگی سیکریٹریز سدو صوبیدار اور شرنپا جڈگا مشیر منتخب کئے گئے اس موقع پر عزیز اللہ سرمست نے چھوٹے و ضلعی اخبارات کے تمام مدیران کے تعاون سے چھوٹے اور ضلعی اخبارات کے مسائل کی یکسوئی اور مدیران و صحافیوں کو مختلف سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کا تیقن دیا







0 تبصرے