بیدر پولیس کی جانب سے جدید آئی ٹی ایم ایس نظام کے ذریعے ٹریفک قوانین پر کڑی نگرانی
بیدر 18 جون (نامہ نگار ) بیدر ضلع پولیس نے سڑکوں پر تحفظ کو مزید مؤثر بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے مقصد سے (ITMS) جدید ٹریفک مینجمنٹ نظام کے تحت سخت نگرانی شروع کردی ہے۔ اس جدید نظام کے ذریعے شہر بھر میں نصب خصوصی کیمروں کے ذریعہ مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں کی خودکار نشاندہی کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق آئی ٹی ایم ایس نظام کے تحت درج ذیل خلاف ورزیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے:ہیلمٹ کے بغیر دو پہیہ گاڑی چلانا ، سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانا ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال ، سرخ سگنل کی خلاف ورزی ، تیز رفتاری سے گاڑی چلانا ، غلط سمت میں گاڑی چلانا ، دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں آئی ٹی ایم ایس کیمروں میں ریکارڈ ہونے والی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر قانون کے مطابق ای۔چالان (e-Challan) جاری کیے جائیں گے۔بیدر ضلع پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں اور اپنی و دیگر افراد کی جانوں کے تحفظ میں تعاون کریں۔ٹریفک قوانین پر عمل، محفوظ زندگی کی ضمانت ہے۔یہ اطلاع ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مسٹر پردیپ گُنٹی، آئی پی ایس کی جانب سے دی گئی ہے۔








0 تبصرے