تلنگانہ میں اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع
حیدرآباد، 7 جون (نامہ نگار) حکومتِ تلنگانہ نے ریاست میں اسکولوں کے دوبارہ آغاز کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ پہلے اسکول 12 جون سے کھلنے والے تھے، تاہم اب انہیں 15 جون سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق 13 جون کو دوسرے ہفتہ کی تعطیل اور 14 جون کو اتوار ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ 13 جون کی تعطیل کے عوض 11 جولائی (دوسرا ہفتہ) کو ورکنگ ڈے قرار دیا جائے گا اور اس دن تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔








0 تبصرے