گلبرگہ پولیس کی بڑی کامیابی، بدنام زمانہ گھریلو چور گرفتار، 7 چوری کے مقدمات حل، 10.30 لاکھ روپے مالیت کا مال برآمد

گلبرگہ پولیس کی بڑی کامیابی، بدنام زمانہ گھریلو چور گرفتار، 7 چوری کے مقدمات حل، 10.30 لاکھ روپے مالیت کا مال برآمد


گلبرگہ3 جون ( نامہ نگار )اشوک نگر پولیس نے ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک بدنام زمانہ گھریلو چور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 63 گرام سونے کے زیورات اور نقد رقم سمیت مجموعی طور پر 10 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق یکم مارچ 2026 کو کانتا کالونی کے رہائشی اور پیشے سے استاد تگودیپ جگن ناتھ سورن نے اشوک نگر پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت میں بتایا گیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ پریانکا کے ساتھ 28 فروری کی رات اپنے بھائی سندیپ کے گھر گئے ہوئے تھے۔ یکم مارچ کی صبح تقریباً 4 بجے واپس آنے پر انہوں نے دیکھا کہ گھر کا تالا ٹوٹا ہوا ہے اور گھر کے اندر الماری میں رکھے سونے اور چاندی کے زیورات کے علاوہ نقد رقم چوری ہو چکی ہے۔

چوری شدہ سامان میں 30 گرام سونے کا منگل سوتر، 10 گرام سونے کا لاکٹ، سونے کی انگوٹھی، جھمکی، دو چاندی کی پازیبیں اور 5 ہزار روپے نقد شامل تھے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 2 لاکھ 65 ہزار روپے بتائی گئی تھی۔

شکایت کی بنیاد پر اشوک نگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس کمشنر ڈاکٹر شرنپا ایس ڈی، آئی پی ایس کی رہنمائی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ دورانِ تفتیش بیداپور کالونی کے قریب مشتبہ حالت میں گھوم رہے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت 33 سالہ ملیکارجن دیویندرپا تلوار، ساکن سنتوش کالونی، گلبرگہ کے طور پر ہوئی۔ تفصیلی پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اشوک نگر پولیس تھانے میں درج سات مختلف گھریلو چوری کے مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کے 63 گرام سونے کے زیورات اور 30 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر کے ضبط کر لی۔ بعد ازاں ملزم کو عدالت میں پیش کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

اس کامیاب کارروائی میں شامل افسران اور پولیس اہلکاروں کی گلبرگہ شہر کے پولیس کمشنر ڈاکٹر شرنپا ایس ڈی نے ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے