ڈی کے شیوکمار کرناٹک کے 25ویں وزیر اعلیٰ بن گئے، جی پرمیشور نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا

ڈی کے شیوکمار کرناٹک کے 25ویں وزیر اعلیٰ بن گئے، جی پرمیشور نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا

بنگلورو3 جون ( نامہ نگار )سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے استعفیٰ کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما ڈی کے شیوکمار نے بدھ کے روز کرناٹک کے 25ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ بنگلورو کے تاریخی ’’لوک بھون‘‘ میں منعقدہ شاندار تقریب میں انہوں نے اپنے دادا گنگادھر کے نام پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔اسی تقریب میں کانگریس کے سینئر رہنما جی پرمیشور نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا، جس کے ساتھ ہی ریاست میں نئی حکومت کے دور کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔حلف برداری سے قبل ڈی کے شیوکمار نے اسٹیج پر موجود قومی اور ریاستی رہنماؤں سے ملاقات کی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سمیت دیگر معزز مہمانوں کا شال اور گلدستے پیش کرکے استقبال کیا۔تقریب کی ایک خاص بات یہ رہی کہ ماضی میں لوک بھون میں منعقد ہونے والی تمام سرکاری تقریبات کا اسٹیج مغربی سمت میں بنایا جاتا تھا، تاہم اس مرتبہ نجومی کے مشورے پر اسٹیج کو شمالی سمت میں ترتیب دیا گیا۔ تقریب کے تمام انتظامات کی نگرانی وزیر اعلیٰ کے بھائی ڈی کے سریش نے کی۔حلف برداری تقریب شروع ہوتے ہی کانگریس کارکنان اور ڈی کے شیوکمار کے حامیوں کی بڑی تعداد لوک بھون پہنچ گئی، جس کے باعث اسمبلی کے اطراف شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے سے قبل ڈی کے شیوکمار نے اپنی والدہ سے دعائیں حاصل کیں، جبکہ ان کی رہائش گاہ پر خصوصی پوجا کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں پانچ سے زائد پجاریوں نے شرکت کی۔حلف برداری تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ، ہری پرساد، محمد اظہرالدین، راجیو شکلا سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اور فلمی ستاروں نے شرکت کی۔سیاسی مبصرین کے مطابق ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں تشکیل پانے والی نئی حکومت سے ریاست میں ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں کو نئی رفتار ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے