راگھو چڈھا اور دو ارکان پارلیمنٹ نے عام آدمی پارٹی سے دیا استعفٰی ۔ بی جے پی میں شامل ہونے کا کیا اعلان

راگھو چڈھا اور دو ارکان پارلیمنٹ نے عام آدمی پارٹی سے دیا استعفٰی ۔ بی جے پی میں شامل ہونے کا کیا اعلان



نئی دہلی 24 اپریل ( ناز میڈیا )عام آدمی پارٹی کے ارا کین پارلیمنٹ راگھو چڈھا، سندیپ پاٹھک اور اشوک متل نے ایک ساتھ پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چڈھا نے کہا کہ ''آپ'' اپنے اصولوں سے ہٹ چکی ہے اور وہ غلط پارٹی میں تھے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے 12 سالہ جراتمندانہ قیادت اور عوام کے اعتماد کو اپنے فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دیا۔ اس پیش رفت کو دہلی اور پنجاب کی سیاست میں بڑا بدلاؤ مانا جا رہا ہے۔

عام آدمی پارٹی (AAP) کے لیے ایک بڑی سیاسی مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چڈھا کے ساتھ دو دیگر ارکانِ پارلیمنٹ، سندیپ پاٹھک اور اشوک متل بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ چڈھا نے کھل کر اپنی سابقہ پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی اب اپنے بنیادی اصولوں سے مکمل طور پر ہٹ چکی ہے۔


راگھو چڈھا نے بی جے پی پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا،

''میں ایک صحیح آدمی تھا جو غلط پارٹی میں پھنس گیا تھا۔ گزشتہ 12 برسوں میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ایسے جراتمندانہ فیصلے کیے ہیں، جنہیں لینے سے دوسری پارٹیاں کتراتی رہی ہیں۔ اس قیادت پر ملک کی عوام نے ایک بار نہیں بلکہ تین بار اپنا غیر متزلزل اعتماد ظاہر کیا ہے۔''


6 دیگر ارکان پارلیمنٹ میں اشوک متل،سواتی مالیوال،ہربھجن سنگھ،سندیپ پاٹھک،وکرم شہنئے،اور راجندرگپتانے بھی استعفی دے دیا۔


یہ خبر ا بھی ابھی آئی ہے۔ آپ نیوز 18 اردو ،ویب سائٹ کے ذریعے بہت تیزی سے پڑھ رہے ہیں جیسے ہی ہمیں مزید معلومات ملے گی ہم اس پوسٹ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ تمام خبروں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کو فوری طور پر حاصل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں


یہ خبر ا بھی ابھی آئی ہے۔ آپ نیوز 18 اردو ،ویب سائٹ کے ذریعے بہت تیزی سے پڑھ رہے ہیں جیسے ہی ہمیں مزید معلومات ملے گی ہم اس پوسٹ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ تمام خبروں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کو فوری طور پر حاصل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے