بیدر کی طالبہ احمدی ناز کی دہم بورڈ امتحان میں شاندار کامیابی

بیدر کی طالبہ احمدی ناز کی دہم بورڈ امتحان میں شاندار کامیابی


بیدر، 23 اپریل (نامہ نگار) کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسیسمنٹ بورڈ کے ایس ایس ایل سی 2026 (امتحان-1) کے نتائج میں بیدر کے معروف ڈیوائن ایم اے انگلش ہائی اسکول کی ہونہار طالبہ احمدی ناز بنتِ صحافی محمد علیم الدین، نمائندہ روزنامہ کے بی این ٹائمز اور روزنامہ سالار گلبرگہ، نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 589 نمبرات (94.24 فیصد) حاصل کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احمدی ناز نے انگلش میں 122 نمبرات کے ساتھ A+ گریڈ، ہندی میں 99 (A+)، ریاضی میں 95 (A+)، سائنس میں 96 (A+) اور سماجی سائنس میں 91 (A+) گریڈ حاصل کیے، جبکہ کنڑا میں 86 نمبرات کے ساتھ A گریڈ حاصل کیا۔ اس طرح مجموعی طور پر طالبہ کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی۔

پارٹ بی میں بھی طالبہ نے فزیکل اینڈ ہیلتھ ایجوکیشن، اٹیٹیوڈ اینڈ ویلیوز، ورک ایکسپیرینس اور آرٹ ایجوکیشن میں A گریڈ حاصل کیا، جو ان کی ہمہ جہت صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

تعلیمی حلقوں اور اہلِ خانہ نے اس نمایاں کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طالبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ احمدی ناز کی یہ کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک قابلِ تقلید مثال قرار دی جا رہی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے