الحاج جاوید احمد کا عظیم تحفہ مرحوم فرزند کی یاد میں حج ہاؤس و مسجد جنید کے لیے زمین وقف

الحاج جاوید احمد کا عظیم تحفہ مرحوم فرزند کی یاد میں حج ہاؤس و مسجد جنید کے لیے زمین وقف


بیدر17 اپریل (نامہ نگار)بیدر شہر میں ایک قابلِ تعریف مثال سامنے آئی ہے، جہاں معروف کنٹریکٹر الحاج محمد جاوید احمد صاحب نے اپنے چھوٹے فرزند محمد جنید احمد مرحوم کے نام پر آدھا ایکڑ زمین مسجد جنید اور حج ہاؤس کے لیے قیمتی زمین کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کو وقف کر دی۔ یہ ملکاپور رینگ روڈ پر واقع تقریباً آدھا ایکڑ زمین پر جلد ہی حج ہاؤس کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے گی، جہاں حاجیوں کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس زمین کا رجسٹریشن 15اپریل 2026 کو ایگزیکٹو آفیسر محمد جیلانی کی موجودگی میں مکمل کیا گیا۔تقریب کا آغاز مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔اس موقع پر کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے صدر ذوالفقار احمد خان ٹیپو نے کہا کہ یہ جگہ صرف حج ہاؤس تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہاں دینی اور سماجی سرگرمیوں کے لیے بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔رجسٹری کے بعد تمام افراد نے مقام کا دورہ کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ الحاج سید منصور احمد قادری کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن و معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے کہا کہ آج کے دور میں اس طرح کا عطیہ دینا ایک بڑی بات ہے اور یہ دوسروں کے لیے بھی ایک اچھی مثال ہے۔ اس سے نہ صرف مرحوم کے لیے ثواب ہوگا بلکہ حاجیوں کو بھی سہولت ملے گی۔یہ واقعہ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اگر نیت خالص ہو تو انسان اپنے وسائل کو انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کر کے ایک ایسی مثال قائم کر سکتا ہے جو وقت کے ساتھ مٹتی نہیں بلکہ مزید روشن ہوتی جاتی ہے۔ الحاج محمد جاوید احمد صاحب کا یہ عمل یقیناً معاشرے کے دیگر صاحبِ حیثیت افراد کے لیے ایک بیداری کی صدا ہے کہ وہ بھی آگے بڑھیں اور فلاحِ عامہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔آخر میں عیدگاہ سنی کمیٹی بیدر کے سابق صدر  محمد جواد احمد  اور جے ایم کنسٹرکشن بیدر کہ مینیجنگ پارٹنر محمد جبران احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-اس موقع پر عیدگاہ سنی کمیٹی بیدر کے صدر سید مباشیر علی ابو ، محمد ناصر خان صاحب ، جامع مسجد کمیٹی کے خازن حسین منصور ضامی ، کے علاوہ دیگر معززین، علما اور مفتیانِ کرام کی موجودگی نے اس تقریب کو مزید باوقار بنا دیا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے