ولیمہ مسنونہ

                          ولیمہ مسنونہ



بیدر 11 اپریل ( نامہ نگار )سید شاہ فریداللہ علوی المعروف بہ سالار پاشاہ مرحوم، عم سجادہ نشین آستانہ حضرت سید شاہ پیر پاشاہ علوی الچشتی ؒ کے نواسے سید سہیل احمد، بی ای کا عقد مسعود حافظ سید شاہ علی عباس حسینی القادری المعروف فیصل قادری کی دختر نیک اختر سے بہ فیض روحانی شیخ الشیوخ حضرت سید شاہ پیر پاشاہ علوی ؒ اور زیر سرپرستی جناب سید شاہ مظہر اللہ علوی صاحب بخوبی انجام پایا۔ اس عقد مسعود کے حوالے سے ولیمہ مسنونہ کی ایک بابرکت تقریب بروز منگل 7اپریل 2026؁ء مطابق 18 شوال المکرم 1447؁ھ کو پٹیل پیالیس، حیدرآباد روڈ، صراحی چوک بیدر میں منعقد کی گئی۔ اس ضیافت میں مشائخین عظام، سجادہ نشین، برادر سجادگان، علمائے کرام، شہر کی معروف شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمان بھی شریک تھے۔ ان میں سید شاہ صادق حسینی المعروف متین الدین حسینی ،  سید شاہ اسد اللہ حسینی المعروف ثاقب حسینی سجادہ نشین حضرت خواجہ ابوالفیضؒ بیدر ، ڈاکٹر قاضی سید حسام الدین عزیر قادری، سید شاہ منیر الدین قادری الملتانی، سید شاہ عزیزاللہ علوی، سید ڈاکٹر اسلام الدین احمد قادری (وسیم بابا)، سید شاہ کلیم اللہ علوی، سید علاء الدین قادری، سید نصیر الدین قادری، سید محمد فیض اللہ حسینی، سید ندیم قادری، سید شاہ تبریز قادری الملتانی، سید شاہ صفی اللہ علوی، سید محمد فیض حسینی بھی شامل تھے۔ تمام شرکاء نے دولہا اور دلہن کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے بہتر زندگی کی دعائیں کیں۔ سید سجیل احمد اور عزیز و اقارب نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے