گرونانک پبلک اسکول بیدر کا شاندار مظاہرہ، دسویں جماعت میں 100 فیصد کامیابی
بیدر 16 اپریل ( نامہ نگار )بیدر کے معروف تعلیمی ادارے گرو نانک پبلک اسکول نے سی بی ایس ای دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سو فیصد نتیجہ حاصل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سال امتحان میں شریک تمام 285 طلبہ کامیاب قرار پائے، جن میں سے 161 طلبہ نے امتیازی کامیابی حاصل کی، 106 طلبہ فرسٹ کلاس جبکہ 18 طلبہ سیکنڈ کلاس سے کامیاب ہوئے۔اسکول کی جانب سے مسلسل معیاری تعلیم کی فراہمی کے نتیجے میں ہر سال بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں، جس سے ادارہ ضلع میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔90 فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے نمایاں طلبہ میں چندراکانت ایم (98 فیصد)، جنیرہ سبیرین (97.40 فیصد)، ششاک (96 فیصد)، نندیتا (95 فیصد)، سمرن دیپ کور (93.60 فیصد)، شریندی (93.60 فیصد)، آدتی (92.80 فیصد)، شردھا (92.80 فیصد) سمیت دیگر طلبہ شامل ہیں۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے کہا کہ موجودہ مسابقتی دور میں طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنا ادارے کا بنیادی مقصد ہے، اور یہ نتائج اسی مسلسل محنت کا ثمر ہیں۔اسکول کے صدر ڈاکٹر ایس بل بیر سنگھ اور نائب صدر ڈاکٹر ریشما کور نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اساتذہ اور عملے کی خدمات کو سراہا۔ پرنسپل نے بھی طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








0 تبصرے