گھوڑواڑی شریف درگاہ کی جامع مسجد میں طاق راتوں پر جشنِ شبِ قدر کا اہتمام

گھوڑواڑی شریف درگاہ کی جامع مسجد میں طاق راتوں پر جشنِ شبِ قدر کا اہتمام


بیدر10 مارچ ( ناز میڈیا )آستانۂ حضرت سید اسماعیل شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ کی جامع مسجد گھوڑواڑی شریف تعلقہ ہمناآباد ضلع بیدر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی پانچ طاق راتوں میں جشنِ شبِ قدر کے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر عبادت و ریاضت کا خصوصی نظم کیا گیا ہے تاکہ فرزندانِ اسلام ان بابرکت راتوں کی فضیلت سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔منتظمین کے مطابق ان طاق راتوں میں نمازِ مغرب، عشاء اور نمازِ تہجد باجماعت ادا کی جائے گی، جبکہ نمازیوں کو نماز کا طریقہ، وضو اور غسل کے مسائل، نمازِ جنازہ اور اعتکاف کے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شبِ قدر کی اہمیت و فضیلت پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔علمائے کرام کے مطابق حضور اکرم ﷺ نے رمضان المبارک کی طاق راتوں میں شبِ قدر تلاش کرنے کی تلقین فرمائی ہے، اسی لیے ان بابرکت راتوں میں عبادت، ذکر و اذکار اور دعا کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہر سال بڑی تعداد میں عقیدت مند ان مبارک راتوں میں شریک ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی مغفرت اور دنیا و آخرت کی بھلائیوں کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔منتظمین کی جانب سے تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان مبارک طاق راتوں میں مساجد کا رخ کریں، عبادت میں مشغول رہیں اور شبِ قدر کی برکتوں سے فیض یاب ہوں۔ اس موقع پر ان شاءاللہ سحری کا معقول انتظام بھی کیا جائے گا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے