بیدر میں 8 مارچ کو مفت بریسٹ الٹراساؤنڈ کیمپ

بیدر میں 8 مارچ کو مفت بریسٹ الٹراساؤنڈ کیمپ



بیدر6 مارچ ( نامہ نگار )8 مارچ کو منائے جانے والے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر بیدر شہر کے شارایو ڈائیگناسٹک سینٹر کی جانب سے خواتین میں صحت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ایک خصوصی طبی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 

اس پروگرام کے تحت خواتین کو اہم طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔اس خصوصی مہم کے تحت 8 مارچ کو خواتین کے لیے بریسٹ (چھاتی) سونوگرافی / الٹراساؤنڈ کی جانچ مکمل طور پر مفت کی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق خواتین میں چھاتی سے متعلق بیماریوں کو ابتدائی مرحلے میں ہی تشخیص کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اگر بروقت جانچ کروائی جائے تو بریسٹ کینسر سمیت کئی سنگین بیماریوں کی بروقت نشاندہی اور مؤثر علاج ممکن ہو سکتا ہے۔اسی کے ساتھ خواتین کی صحت کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم مارچ سے 31 مارچ تک بریسٹ سونوگرافی ٹیسٹ پر 50 فیصد رعایت بھی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر کسی خاتون کو چھاتی میں درد، گلٹی، سوجن یا کسی بھی قسم کی غیر معمولی علامات محسوس ہوں تو فوراً طبی معائنہ کروانا چاہئے۔ بروقت تشخیص سے بیماریوں کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔خواتین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صحت کے بارے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اس مفت طبی سہولت سے استفادہ حاصل کریں۔

مقام: شارایو ڈائیگناسٹک سینٹر، بیدر

ڈاکٹر: ڈاکٹر پراچی بوڈکے مورے

رابطہ نمبر: 9845099146 / 8277764778
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910












ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے