نریندر مودی 3 کروڑ یوٹیوب سبسکرائبر والے پہلی عالمی لیڈر بن گئے

نریندر مودی 3 کروڑ یوٹیوب سبسکرائبر والے پہلی عالمی لیڈر بن گئے



وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوٹیوب پر 3 کروڑ (30 ملین) سبسکرائبرز مکمل کر لیے ہیں۔ وہ اس سنگ میل کو پانے والے پہلے عالمی لیڈر اور سیاست دان بن گئے ہیں۔ درجہ بندی کے مطابق، وہ اس زمرے میں دوسرے لیڈروں سے کافی آگے ہیں۔ دوسرے نمبر پر موجود برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کے سبسکرائبرز کی تعداد مودی کے مقابلے میں صرف ایک چوتھائی ہے۔ جبکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ان کے سبسکرائبر 7 گنا زیادہ ہیں، جو عالمی سطح پر ان کی ڈیجیٹل رسائی کو ظاہر کرتا ہے۔ بعد ازاں ہندوستان میں بھی وزیراعظم مودی کی ڈیجیٹل برتری واضح ہے۔ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبر کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے تقریباً 3 گنا اور عام آدمی پارٹی (AAP) اور انڈین نیشنل کانگریس دونوں سے 4 گنا زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کامیابی ان کی حالیہ سوشل میڈیا کامیابیوں میں تازہ ترین اضافہ ہے۔ اس سے کچھ دن قبل ہی وہ انسٹاگرام پر 10 کروڑ (100 ملین) فالوور مکمل کرنے والے پہلے عالمی لیڈر بنے تھے۔ 2014 میں انسٹاگرام سے منسلک ہونے والے مودی کے انسٹاگرام پر امریکی صدر ٹرمپ سے دگنے سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کے بعد آنے والے پانچ بڑے عالمی لیڈروں کے کل فالوور بھی ان کے انفرادی فالوور سے کم ہیں۔

ٹرمپ کے 4 کروڑ 32 لاکھ فالوورز ہیں، انڈونیشیائی صدر پرابوو سوبیانتو 1 کروڑ 50 لاکھ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ برازیلی صدر لولا کے 1 کروڑ 44 لاکھ، ترک صدر اردگان 1 کروڑ 16 لاکھ، اور ارجنٹائنی صدر جیویر میلی کے 64 لاکھ فالوورز ہیں۔ دوسری جانب ہندوستان میں انسٹاگرام پر اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ تقریباً 1 کروڑ 61 لاکھ فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ راہل گاندھی تقریباً 1 کروڑ 26 لاکھ فالوور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910
SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے