تمام شعبہ ہائے حیات میں افراد خانوادہ صوفی سرمست ؒ کی نمایاں خدمات مجلس شعور ادب گلبرگہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر حسن نظامی سرمست عزیز اللہ سرمست کی تہنیتی تقریب کا کامیاب انعقاد

تمام شعبہ ہائے حیات میں افراد خانوادہ صوفی سرمست ؒ  کی نمایاں خدمات مجلس شعور ادب گلبرگہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر حسن نظامی سرمست عزیز اللہ سرمست کی تہنیتی تقریب کا کامیاب انعقاد




گلبرگہ 4 جنوری ( ناز میڈیا)  مجلس شعور ادب گلبرگہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر سید شاہ حسن نظامی سرمست برادر سجادہ نشین بارگاہ حضرت صوفی سرمستؒ سگر شریف موظف محکمہ صحت گلبرگہ سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ کے اعزاز میں آج بروز اتوار  4  جنوری  11.30  بجے دن حضرت خواجہ بندہ نوازؒ ایوان اردو انجمن ترقی اردو گلبرگہ میں تہنیتی تقریب کا نہایت کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ سید شاہ حسن نظامی سرمست کو ان کی  40  سالہ فلاحی امدادی و طبی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹریٹ حاصل ہونے اور روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ کے اشاعت کے  43  ویں سال میں داخل ہونے کی مسرت میں ایڈیٹر بہمنی نیوز عزیز اللہ سرمست کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ انجنیئر ڈاکٹر سید سخی سرمست اعزازی صدر مجلس شعور ادب گلبرگہ نے تہنیتی تقریب کی صدارت کی جبکہ حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گلسرم شریف نے نگرانی فرمائی۔انجینئر قاضی عبدالمحیط صدر ادارہ ادب اسلامی ہند گلبرگہ سید نثار احمد وزیر موظف تحصیلدار گلبرگہ محمد منہاج الدین موظف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر گورنمنٹ جنرل اسپتال گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ سید نثار احمد وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سید شاہ حسن نظامی سرمست اور عزیز اللہ سرمست کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ سید نثار احمد وزیر نے کہا کہ خانوادہ حضرت صوفی سرمستؒ کے افراد تمام شعبہ ہائے حیات میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔سید نثار احمد وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری ملازم کی حیثیت سے ڈاکٹر سید شاہ حسن نظامی سرمست جس بلندی پر پہنچے ہیں وہ قابل رشک ہے انہوں نے اس بات پر سخت اظہار تاسف کیا کہ مسلمانوں میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا رحجان بہت کم پایا جاتا ہے جبکہ سرکاری ملازمت پر فائز رہتے ہوئے انسانیت بالخصوص ملت کی بھرپور خدمت کی جا سکتی ہے۔ سید نثار احمد وزیر نے مزید کہا کہ عزیز اللہ سرمست صاحب نے ہائی اسکول کے دور سے ہی اپنے لئے صحافت کے میدان کو منتخب کیا صحافت میں انہوں نے اپنی حق گوئی و بے بیباکی اور ثابت قدمی سے غیر معمولی نیک نامی حاصل کی ہے۔انجینئر قاضی عبدالمحیط نے کہا کہ سید شاہ حسن نظامی سرمست کی خاموش خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ دی گئی ہے یقینا یہ بہت بڑا اعزاز ہے۔انجینئر قاضی عبدالمحیط نے تہنیتی تقریب میں بلا لحاظ مذہب و ملت مختلف احباب کی جانب سے سید شاہ حسن نظامی سرمست کی شالپوشی پوشی و گلپوشی کرنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ سید شاہ حسن نظامی سرمست کی خدمات اور کارکردگی کا دائرہ محدود نہیں رہا بلکہ وہ ہمہ مذہبی شخصیت کے متحمل ہیں۔ محمد منہاج الدین نے سید شاہ حسن نظامی سرمست سے اپنے  45  سالہ دیرینہ روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حسن نظامی سرمست نے ہمیشہ نا انصافی کے خلاف آواز بلند کی اور حصول انصاف کیلئے انہوں نے ضلع کی عدالت سے سپریم کورٹ تک قانونی جدوجہد کی۔ محمد منہا ج الدین نے بتایا کہ اگر کسی سرکاری ملازم کو ہراسانی کا سامنا ہوتا تو سید شاہ حسن نظامی سرمست اس کی مدد کیلئے سب سے پہلے آگے بڑھتے۔سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ سید شاہ حسن نظامی سرمست کو اعزازی ڈاکٹریٹ کا حاصل ہونا یقینا خانوادہ حضرت صوفی سرمست ؒکیلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے ان کی اور حسن نظامی سرمست کی تہنیتی تقریب کے انعقاد کیلئے مجلس شعور ادب کے فعال و حرکیاتی بانی سیکریٹری ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر اور نائب صدر ممتاز طنز و مزاح نگار افسانچہ نگار منظور وقار سے اظہار تشکر کیا۔سید شاہ حسن نظامی سرمست نے اپنی ملازمت کے دوران پیش آئے کئی یادگار واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت میں ان کا تقرر ویکسینیٹر کی حیثیت سے ہوا اور تقرر کے ساتھ ہی چیچک کی وبا پھیل گئی اور ملازمت کے ابتدائی دور میں ہی انہیں کافی تگ و دو کرنی پڑی۔سید شاہ حسن نظامی سرمست نے مزید بتایا کہ کالرا خاندانی منصوبہ بندی اور صحت کے دیگر پروگراموں پر صد فیصد عمل آوری کیلئے انہیں متعدد مرتبہ ایوارڈس اور توصیف ناموں سے نوازا گیا۔ انجینئر ڈاکٹر سید سخی سرمست نے صدارتی تقریر میں کہا کہ ان کے برادر اکبر سید شاہ حسن نظامی سرمست نے سرکاری خدمات کے ساتھ ساتھ انسانی فلاح و بہبود اور امداد کے شعبوں میں بھی مثالی خدمات انجام دی ہیں۔ انجنیئر ڈاکٹر سید سخی سرمست نے عزیز اللہ سرمست کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج جس بلندیوں اور نیک نامی تک ان کی رسائی ہوئی ہے یہ ان کے بزرگوں کی دعاؤں کا طفیل ہے۔ ڈاکٹر سید سخی سرمست نے مجلس شعور ادب کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس شعور ادب علمی ادبی پروگراموں اور شعری نشستوں کے ساتھ تہنیتی پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے باصلاحیت افراد کی بھرپور پذیرائی کرتی رہی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر ابراہیم ایاز خان نے حسن نظامی سرمست عزیز اللہ سرمست اور سید نثار احمد وز یرکی شخصی خوبیوں اور خدمات پر تہنیتی کلام سنا کر خوب داد و تحسین حاصل کی۔قبل ازیں کارروائی کا آغاز حافظ عبدالرحمن چٹگوپہ کی قرات کلام پاک اور انجینئر ڈاکٹر سید سخی سرمست کی نعت خوانی سے ہوا۔ منظور وقار نائب صدر مجلس شعور ادب گلبرگہ نے اپنے مخصوص اور نہایت دلچسپ انداز میں خیر مقدم کرتے ہوئے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔ ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر بانی معتمد مجلس شعور ادب نے تمام مہمان کا تعارف کروایا ان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے۔بعد ازاں شعری نشست منعقد ہوئی ناصر عظیم عارف مرشد ڈاکٹر سید چندا حسینی اکبر قاضی عبدالمحیط مہمان شاعر ابراہیم خان ایاز کے علاوہ صدر نشست انجینئر ڈاکٹر سید سخی سرمست نے کلام سنایا۔عارف مرشد نے برجستہ اشعار پیش کرتے ہوئے شعری نشست کی نہایت کامیاب نظامت کی۔آخر میں وسیم عارف رکن مجلس شعور ادب گلبرگہ نے اظہار تشکر کیا۔ تہنیتی تقریب میں ڈاکٹر سید شاہ حسن نظامی سرمست اور عزیز اللہ سرمست کی بکثرت شالپوشی و گلپوشی کی گئی۔ تقریب تہنیت و شعری نشست میں محکمہ صحت کے برسر کار اور موظف ملازمین و عہدیداران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے حیات کے معززین اور مختلف تنظیموں اداروں کے ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے