خوش آمدید 2026 ، ہندوستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کا جشن
نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے ۔ نئے سال کا سورج طلو ہوچکا ہے ۔ ملک بھر میں لوگوں نے آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔دہلی،ممبئی،کولکاتا اورچنئی سمیت ملک بھر میں جشنِ سال نو کی دھوم رہی۔ 31 دسمبر کی رات ملک بھر کے شہروں میں بڑے اجتماعات دیکھنے کو ملے ۔ جیسے ہی 12بجا،آسمان آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔ لوگ امیدوں سے بھرے نئے سال کی آمد کا جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی ۔ راجدھانی دہلی میں انڈیا گیٹ، کناٹ پلیس سمیت دیگر اہم مقامات پر لوگوں نے جشن منایا۔ اس موقع پر، دہلی ٹریفک پولیس نے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ۔ 680 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔ مہاراشٹر میں ممبئی، پونے، ناگپور سمیت مختلف شہروں میں نئے سال کا جشن لوگوں نے منایا۔ جم کر آتش بازی کی گئی ۔ جموں کشمیر میں سیاح جشن منانے کے لیے سری نگر کے لال چوک پر پہنچے۔ تاریخی گھنٹہ گھر اور آس پاس کی سڑکوں کو روشنیوں سے سجایا گیا تھا۔ سیاحتی مقامات گلمرگ،سونہ مرگ،اننت ناگ سمیت دیگر مقامات پر سیاحوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر سکیورٹی کے بھی معقول بندوبست کیے گئے تھے ۔ ہماچل پردیش اوراتراکھنڈ کے سیاحتی مقامات پر نئے سال کا استقبال کرنے کے لیے بڑی تعداد سیاح اکھٹا ہوئے۔ راجستھان میں بھی مختلف شہروں میں نئے سال کا جشن لوگوں نے منایا ہے۔ بڑی تعداد میں سیاح راجستھان بھر کے مشہور سیاحتی مقامات پر پہنچے۔ جے پور میں ہوٹلوں، ریزورٹس، اور کلبوں میں بھاری ہجوم تھا۔ نئے سال کے پیکجز کی قیمت 1.5 لاکھ روپے تک تھی۔ دنیا بھرجشن سال نو کا جشن دنیا بھر میں بھی نئے سال کی دھوم رہی۔ مختلف خطوں میں وقت کے فرق کے باعث سال 2026 کا آغاز الگ الگ اوقات میں ہوا۔دنیا میں سب سے پہلے سال 2026 کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک کریباتی سے ہوا۔ نیوزی لینڈ،آسٹریلیا،جاپان، جنوبی کوری،چین ا اور دیگر ممالک میں بھی نئے سال کے موقع پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ آتش بازی سے ان شہروں کا آسمان آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔یورپ اور امریکہ میں بھی نئے سال کا جشن منایا گیا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910









0 تبصرے