عیدگاہ سنی میلور بیدر میں نماز عید الفطر صبح 9:30 بجے ہوگی
بیدر 18 مارچ ( نامہ نگار ) عبدالقدیر پٹیل صدر عیدگاہ کمیٹی میلور بیدر کی اطلاع کے مطابق عیدگاہ میلور میں نماز عید الفطر حسب روایت یکم شوال1447ھ کو عیدگاہ میلور بیدر انشاءاللہ ٹھیک صبح 9:30 بجے ادا کی جائے گی عامۃ المسلمین سے وقت مقررہ پر پہنچ کر عید کی نماز ادا کریں- اگر عید کے دن بارش ہونے کی صورت میں اپنے محلے کی مساجد میں نماز ادا کریں آپ سے گذارش کی جاتی ہے کہ مذکورہ اوقات کا لحاظ کرتے ہوئے عید کی نماز ادا کریں۔








0 تبصرے