مسجد درگاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیض رحمۃ اللہ علیہ بیدر میں نمازِ عیدالفطر صبح 10 بجے ادا ہوگی
بیدر، 18 مارچ (نامہ نگار) حسبِ روایتِ قدیم، مسجد درگاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیض رحمۃ اللہ علیہ بیدر میں یکم شوال المکرم کو نمازِ عیدالفطر ٹھیک صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔نمازِ عیدالفطر کی امامت حضرت مولانا حافظ سید شاہ معین الدین حسنی المعروف حسین چشتی، جانشینِ سجادہ درگاہ حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیض رحمۃ اللہ علیہ فرمائیں گے اور عید کا خطبہ بھی ارشاد فرمائیں گے۔عامۃ المسلمین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ نمازِ عیدالفطر میں کثیر تعداد میں شرکت فرما کر عید کی خوشیوں میں شریک ہوں اور دعاؤں میں امتِ مسلمہ اور ملک میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کریں۔







0 تبصرے