دارالعلوم رضائے مصطفی حضرت فیض الدین سرمست کا عظیم کارنامہ
33 ویں عرس شریف کے ضمن میں منعقدہ جلسے سے مولانا ظل الرحمن برہانی مولانا وقار اشرفی کا خطاب
گلبرگہ 31 جنوری ( ناز میڈیا) مجاہد اہلسنت پیر طریقت رہبر شریعت صوفی با صفا حضرت سید شاہ محمد فیض الدین سرمست بانی دارالعلوم رضائے مصطفی گلبرگہ اہلسنت والجماعت گلبرگہ و انجمن رضائے مصطفی گلبرگہ کے 33 ویں عرس شریف کے ضمن میں کل رات 9 بجے دارالعلوم رضائے مصطفی اہلسنت والجماعت احمد نگر کالونی رنگ روڈ گلبرگہ میں جلسہ یاد فیض الدین سرمست و فیضان اولیائے کرام منعقد ہوا حضرت سید شاہ محمد سراج الدین سرمست فرزند اکبر حضرت سید شاہ محمد فیض الدین سرمست و صدر دارالعلوم رضائے مصطفی اہلسنت والجماعت گلبرگہ نے جلسے کی صدارت کی حضرت مولانا ظل الرحمن برہانی نے جلسے کو مخاطب کرتے ہوئے فروغ سنیت مسلک اعلحضرت کی تشہیر و استحکام کیلئے حضرت سید شاہ فیض الدین سرمست کی گرانقدر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام کا فیضان حیات اور بعد حیات بھی جاری و ساری رہتا ہے خطیب اہل سنت مقرر ذیشان مولانا عبدالحکیم وقار اشرفی صدر خانقاہ گلشن مدنی گلبرگہ نے نہایت پرجوش اور ولولہ انگیز خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم رضائے مصطفی اہلسنت والجماعت گلبرگہ کے قیام کو حضرت سید شاہ محمد فیض الدین سرمست کا عظیم کارنامہ قرار دیا اور انہیں گلبرگہ میں سنی انقلاب کا نقیب بتایا عبدالحکیم وقار اشرفی نے حضرت فیض الدین سرمست کی تعلیمی اصلاحی تحریکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ میں ان تحریکوں کے زبردست اثرات مرتب ہوئے اور کئی بد عقیدہ اصحاب و گمراہ نوجوان راہ راست پر آئے انہوں نے کہا کہ اعلحضرت احمد رضا خان فاضل بریلوی کو گلبرگہ میں سب سے پہلے حضرت سید شاہ محمد فیض الدین سرمست نے ہی متعارف کروایا اور آج گلبرگہ میں جتنے بھی رضوی اشرفی علماء ہیں وہ تمام حضرت سید شاہ محمد فیض الدین سرمست کی دین ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت سید سید شاہ محمد فیض الدین سر مست نے خوشنودی الہی اور رضائے مصطفی کے خالص جذبے کے ساتھ دارالعلوم رضائے مصطفی قائم فرمایا اور آج اسی جذبے کے ساتھ اس دادالعلوم کو چلانے کی ضرورت ہے انجینئر ڈاکٹر سید سخی سرمست نے کہا کہ حضرت سید شاہ فیض الدین سرمست اور ان کے جد امجد حضرت صوفی سرمست اسد الاولیاء نے باطل قوتوں کے خلاف جہاد فرمایا اور حضرت سید شاہ فیض الدین سرمست گلبرگہ میں عقائد باطلہ کے خلاف جہاد کرتے ہوئے مجاہد اہل سنت کہلائے ابتدا میں محمد معراج طالب علم دارالعلوم رضائے مصطفی اہلسنت والجماعت کی قرات کلام پاک سے کارروائی کا آغاز ہوا سید شاہ معز الدین سرمست فرزند حضرت سید شاہ محمد فیض الدین سرمست نے استقبالیہ خطاب کیا مولوی محمد مظہر احمد گرمٹکالی انجینئر سید سخی سرمست کے علاوہ دارالعلوم رضائے مصطفی اہلسنت والجماعت کے طلباء نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا مولوی محمد خواجہ گیسو دراز نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیئے اور خود کے حضرت سید شاہ محمد فیض الدین سرمست صاحب کے زیر تربیت رہنے کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اور کئی نوجوانوں کی زندگیوں میں کس طرح دینی تبدیلی آئی آخر میں سید شاہ حفیظ الدین سرمست فرزند سید شاہ محمد فیض الدین سرمست نے شکریہ کا خوشگوار فریضہ انجام دیا حضرت سید شاہ جنید قادری خلف اکبر و جانشین سجادہ نشین بارگاہ عملی محلہ گلبرگہ حضرت نور المشائخ سید شاہ خلیل اللہ حسینی برادر سجاد نشین بارگاہ گلسرم و کر کندہ شریف سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست حضرت سید شاہ عبد الرزاق قادری سجادہ نشین اگسبال محترم سید ارسلان احمد وزیر البخاری کے علاوہ افراد خانوادہ حضرت صوفی سرمست حضرت سید شاہ محمد فیض الدین سرمست کے رفقا معتقدین و مریدین اور ان کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے جلسہ میں شرکت کی









0 تبصرے