انجینئر سید شاہ صفی اللہ علوی افروز کاولیمہ مسنونہ

انجینئر سید شاہ صفی اللہ علوی افروز کا ولیمہ مسنونہ 



بیدر10فروری ( ناز میڈیا) جناب سید شاہ کلیم اللہ علوی راشد ٹیکس کنسلٹنٹ بیدر کی اطلاع کے بموجب چچا محترم سید شاہ مظہراللہ علوی وبرادرِ محترم سید شاہ عزیزاللہ علوی سجادہ نشین ومتولی کی زیرسرپرستی اور والد محترم سید شاہ اسداللہ علوی واہلیہ مرحومین کے زیرشفقت، شیخ الشیوخ حضرت سید پیرپادشاہ علوی الچشتی ؒ بیدر شریف کے خانوادہ سے تعلق رکھنے والے انجینئر سید شاہ صفی اللہ علوی افروزسلمہ بی ای (ای سی ای) سافٹ ایرانجینئر سینکرونی، حیدرآباد کا عقد مسعود عزیزی آمنہ فاطمہ اُمامہ سلمہا دختر جناب محمد سعید الرحمن سلمان فاروقی صاحب، ڈائرکٹر سینٹ اویس سنچیری ہائی اسکول، اولڈ ملک پیٹ حیدرآباد سے بحسن وخوبی حیدرآباد میں انجام پایا۔ ولیمہ مسنونہ 9/فروری 20/شعبان المعظم کو شہر بید رکے پٹیل فنکشن ہال، حیدرآباد روڈ بیدر میں ہوا۔

جہاں زندگی کے مختلف میدانوں سے وابستہ مشائخین، مشائخ زادے، صوفیائے کرام، علمائے کرام، مساجد کے امام وخطیب، مؤذن حضرات ، تاجرپیشہ حضرات، اور سیاست دان وغیرہ شریک رہے۔ علوی اورقادری فیملی نے مہمانوں کااستقبال کیا۔ تصویر میں موجود معزز مہمان:ڈاکٹر قاضی سید حسام الدین عزیر قادری ،  سید شاہ منیر الدین قادری ، سید شاہ اسد اللہ حسینی المعروف ثاقب حسینی سجادہ نشین حضرت خواجہ ابوالفیضؒ بیدر ، سید شاہ ابراہیم قادری ، سید محمد فیض اللہ حسینی ، سید شاہ تبریز قادری الملتانی ، سید اصف  ، سید نصیرالدین قادری ، سید علاء الدین قادری ، سید فیض اللہ حسینی ، سید ندیم قادری، حافظ سید معین الدین قادری ، ڈاکٹر سید شاہ فصیح الالس علوی شامل تھے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے